مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 323 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 323

۳۲۳ ایک مخلص دوست کے لئے دعا کی تحریک مضامین بشیر اس وقت قادیان میں مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل مقامی امیر ہیں۔مولوی صاحب موصوف نہ صرف ذاتی طور پر نہایت مخلص اور سلسلہ کے دیرینہ خادم ہیں بلکہ خاندانی لحاظ سے بھی ایک قدیم مخلص احمدی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی زوجہ شیخ حامد علی صاحب مرحوم کی بیٹی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم ترین خدام میں سے تھے۔مولوی صاحب موصوف کا ایک ہی بچہ بشارت احمد بی۔ایس سی) ہے جس نے سلسلہ کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے لیکن اس وقت تک اس بچہ کے کوئی اولاد نہیں۔حالانکہ کئی سال ازدواجی زندگی پر گزر چکے ہیں۔میں دوستوں کی خدمت میں تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ وہ مولوی صاحب موصوف کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کے بچہ کو صالح اولا دنرینہ عطا فرما دے۔اس وقت مولوی صاحب ہر لحاظ سے ہماری خاص دعاؤں کے مستحق ہیں۔وَمَنْ لَّمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ الله - ( مطبوعه الفضل ۲۱ اگست ۱۹۴۸ء)