مضامین بشیر (جلد 2) — Page 322
مضامین بشیر ۳۲۲ میں سے کثرت کے ساتھ آتے رہتے ہیں اور موجودہ حالات میں ان میں سے اکثر کو ٹھہرانے اور جگہ دینے کے لئے ہمارے پاس کوئی انتظام موجود نہیں ہے اور وہ ادھر اُدھر پرائیویٹ گھروں میں ٹھہر کر نہایت تنگی کے ساتھ گزارا کرتے ہیں۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جو خاندان ان عمارتوں میں آباد ہیں۔ان میں سے کئی ایسے ہیں جو قادیان میں پانچ پانچ یا دس دس یا بعض صورتوں میں پندرہ پندرہ یا اس سے بھی زیادہ کمروں کے مکانوں میں رہائش رکھتے تھے۔مگر اب انہیں رتن باغ یا اس کی ملحقہ عمارتوں میں ایک ایک یا دو دو کمروں میں بڑی تنگی کے ساتھ گزارا کرنا پڑتا ہے۔یہ نوٹ اس لئے شائع کیا جا رہا ہے کہ کم از کم وہ لوگ جو محض حالات کی ناواقفیت کی وجہ سے شبہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور اُن کی نیت بخیر ہے، وہ صحیح حالات سے واقف ہو جا ئیں۔باقی تفصیلی حالات تو صرف خدا جانتا ہے اور وہی ہماری ضرورتوں کو پورا کرنے والا اور ہماری التجاؤں کو سننے والا ہے۔( مطبوعه الفضل ۲۱ / اگست ۱۹۴۸ء)