مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 202 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 202

مضامین بشیر ۲۰۲ قادیان جانے والے خط ابھی تک بیرنگ ہورہے ہیں دوست احتیاط رکھیں چند دن ہوئے میں نے الفضل میں اعلان کروایا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ڈاک کے ٹکٹوں کی شرح تبدیل ہو چکی ہے۔اس لئے دوست قادیان خط بھجواتے ہوئے جدید شرح کے مطابق ٹکٹ لگایا کریں۔ورنہ خطوں کے بیرنگ ہو جانے کی وجہ سے قادیان کے غریب درویشوں کو زیر بار ہونا پڑتا ہے۔مگر معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک دوستوں نے اس غلطی کی اصلاح نہیں کی۔کیونکہ قادیان کے تازہ فون سے اطلاع ملی ہے کہ ابھی تک قادیان میں کثرت کے ساتھ بیرنگ خط پہنچ رہے ہیں۔میں دوستوں کی سہولت کے لئے پھر اس جگہ ٹکٹوں کی تازہ شرح درج کر دیتا ہوں۔جو ہندوستان جانے والی ڈاک کے لئے ضروری ہے۔احباب اس کا خیال رکھیں۔(۱) پوسٹ کارڈ ۲ ( دو آنے ) (۲) لفافہ (ساڑھے تین آنے ) یہ شرح عام ڈاک کے لئے ہے۔رجسٹری ڈاک یا ہوائی جہاز کی ڈاک کی شرح اس سے زیادہ ہے۔( مطبوعه الفضل یکم مئی ۱۹۴۸ء)