مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 201 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 201

۲۰۱ مضامین بشیر علاقہ قادیان کی اغوا شدہ عورتیں لاہور پہنچ رہی ہیں ان کے ورثاء لاہور پہنچ کر سر کاری کیمپ میں پتہ لیں قادیان سے فون پر اطلاع ملی ہے کہ ارد گرد کے علاقہ کی بعض مسلمان عورتیں جن میں سے بعض جموں سے بھی آئی ہوئی تھیں قریباً چودہ پندرہ کی تعداد میں بحال ہو کر قادیان جمع ہو گئی تھیں۔ان عورتوں کو گورداسپور کی پولیس قادیان سے گورداسپور لے گئی ہے تا کہ وہاں سے اپنے انتظام میں لاہور پہنچا دے۔ان عورتوں میں مسماۃ غلام فاطمہ صاحبہ جموں والی اور مسماۃ شریفہ بی بی منگل والی بھی شامل تھیں۔ان کے ورثا کو چاہئے کہ لاہور پہنچ کر سر کاری کیمپ میں پتہ لے لیں۔تاکہ دیر ہو جانے کی وجہ سے مصیبت زدہ عورتوں کو مزید تکلیف کا سامنا نہ ہو۔افسوس ہے کہ پوری تفصیل فون پر معلوم نہیں کی جاسکی۔( مطبوعه الفضل ۳۰ را پریل ۱۹۴۸ء )