مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1055 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1055

۱۰۵۵ مضامین بشیر عنہ کا املاء کروایا ہوا ہے اور لا ریب یہ کتاب تصوف اور تو کل اور تواضع کے موتیوں سے اس طرح مزین ہے کہ کوئی صاحب دل شخص اس کے مطالعہ کے بعد آپ کے ان روحانی کمالات کا گہرا نقش لئے بغیر نہیں رہ سکتا۔خدا نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کیسے کیسے باکمال حواری عطا کئے تھے جو ہر دشمن کے لئے شکست کا پیغام اور ہر دوست کے لئے علم و معرفت اور برکت اور رحمت کا سلام بن کر رہتے تھے۔خدا کرے کہ ہم ان بزرگوں کے روحانی ورثہ کو زندہ رکھ سکیں۔آمین ی الراحمين و آخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين۔( مطبوعه الفضل ۶ ؍ دسمبر ۱۹۵۰ء) حم