مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1056 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1056

مضامین بشیر ۱۰۵۶ ایک غلطی کی اصلاح حضرت ام المؤمنین کی شادی ۱۸۸۴ء میں ہوئی تھی ۲۲ نومبر ۱۹۵۰ء کے الفضل میں میری طرف سے حضرت اماں جان ام المؤمنین اطال اللہ ظلہا کے لئے دعا کی تحریک شائع ہوئی تھی اور اس کے بعد یہی تحریک غالباً ۲۷ نومبر ۱۹۵۰ء کے الرحمت میں شائع ہوئی ہے۔اس تعلق میں مجھے ہندوستان کے دوستوں کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ الرحمت میں حضرت ام المؤمنین اطال اللہ ظلہا کی شادی کی تاریخ ۱۸۹۴ء چھپ گئی ہے۔سو معلوم ہوتا ہے ” الرحمت میں کتابت کی غلطی سے غلط تاریخ درج ہو گئی ہے ورنہ میں نے ۱۸۸۴ء لکھا تھا اور یہی الفضل میں چھپا ہے۔بہر حال دوست اس کی اصلاح فرمالیں کہ حضرت اماں جان اطال الله بقاءها کی شادی کا سال ۱۸۸۴ء ہے نہ کہ ۱۸۹۴ ء جو بالبداہت غلط ہے کیونکہ اس سے پہلے تو حضرت اماں جان مدظلہا کے کئی بچے بھی پیدا ہو چکے تھے۔نیز اس موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ خاکسار حضرت ام المؤمنین اطال اللہ بقاء ھا کے لئے دوستوں کی خدمت میں پھر دعا کی تحریک کرتا ہے۔مجھے کئی دوستوں نے لکھا ہے کہ وہ پہلے بھی دعائیں کرتے تھے اور اب خصوصیت کے ساتھ کرتے ہیں۔فجزاهم الله احسن الجزا۔ربوہ سے اطلاع ملی ہے کہ حضرت اماں جان کی طبیعت پہلے سے قدرے بہتر ہے۔فـــالــحــمــد الله عـلـى ذالک و ان شكرتم لا زيد نكم۔( مطبوعه الفضل ۶ / دسمبر ۱۹۵۰)