مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1033 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1033

۱۰۳۳ مضامین بشیر تبلیغ کی جاتی ہے اور یہ پانچ باتیں یہ ہیں :- (۱) علم کی تکمیل یعنی دین اور اس کے لوازمات کا تفصیلی علم حاصل کرنا۔(۲) علم کی درستی یعنی اپنے معتقدات کے مطابق سچا عمل رکھنا۔(۳) روحانیت کا حصول یعنی خدا سے ذاتی تعلق پیدا کرنا اور دعا کی عادت ڈالنا۔(۴) جوش تبلیغ یعنی کلمہ حق پہنچانے کے لئے دل میں در داور سینہ میں ولولہ پیدا کرنا۔(۵) پیرا یہ تبلیغ یعنے پیغام حق کو احسن اور دلکش پیرا یہ میں پہنچانا۔پر جس شخص کو یہ پانچ باتیں حاصل ہو جائیں وہی اسلام اور احمدیت کا سچا مبلغ ہے اور ایسے شخص کے تبلیغی حملہ کے سامنے دنیا کی کوئی طاقت ٹھہر نہیں سکتی۔اس کا ایک ایک وار دشمن کی صف بکھیرتا اور اک ایک ضرب دشمن کے کیمپ میں کھلبلی پیدا کر دیتی ہے۔تلوار کا کانا بچ سکتا ہے اور بسا اوقات ظاہر میں مغلوب ہو کر دل میں انتقام کا جذ بہ بھی پیدا کر لیتا ہے مگر روحانی تیروں سے زخمی ہونے والا شخص اور علم کی تلوار سے کاٹا جانے والا انسان ہمیشہ کے لئے مارنے والوں کے قدموں میں گر کر اسی کا ہو جاتا ہے۔پس اے ابنائے فارس! گو ہر سچا احمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا روحانی فرزند اور تمہارا دینی بھائی ہے مگر چونکہ تم نے دوہر اور شہ پایا ہے اس لئے تم دہری ذمہ داری کے نیچے ہو۔پس اٹھو اور حسن دین اور حسن اخلاق اور حسن جمال سے آراستہ ہو کر میدان میں آؤ کہ دنیا کی قومیں تمہارا راہ دیکھتی ہیں اور سپین کی زمین تمہارے روحانی انتقام کی پیاسی ہے۔( مطبوعه الفضل ۲۱ / نومبر ۱۹۵۰ء)