مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 1032 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1032

مضامین بشیر لشکر اور نئے مسلمان جرنیل کے ساتھ جوڑ ملا کر حملہ کرنے کی سکیم بنائی گئی ہے اور یہ نیا جرنیل مسیح موعود ہے اور یہ نیا لشکر جماعت احمدیہ ہے جس کے ہاتھ سے سپین کا انتقام ازل سے مقدر ہو چکا ہے اور پھر جماعت احمدیہ میں سے یہ ذمہ داری خاص طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل پر زیادہ عائد ہوتی ہے جس نے حضرت مسیح موعود کا دہر اور نہ پایا۔جسمانی بھی اور روحانی بھی۔پس جیسا کہ میں نے آج سے قریباً دو اڑھائی سال قبل ” اے ابنائے فارس“ کے عنوان کے ماتحت اپنے ایک مضمون میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل کو مخاطب کیا تھا آج پھر کہتا ہوں کہ: اے ابنائے فارس ۱۵۴ تم پر اسلام کے انتقام کی دہری ذمہ داری ہے۔تم نے ہر اس سرزمین کو دوبارہ فتح کرنا ہے جو اسلام کے ہاتھوں سے چھینی جاچکی ہے اور تم نے ہر اس نئی زمین میں اسلام کا جھنڈا گاڑنا ہے جو آج تک اس مبارک جھنڈے کی برکتوں سے محروم ہے۔پس اٹھو اور کمر ہمت کسو کہ یہ تمہارا کام ہے اور اگر تم نے سستی یا غفلت نہ دکھائی تو انشاء اللہ یہ قلعہ تمہارے ہاتھ پر ہی سر ہو گا لیکن یا درکھو کہ اسلام کا یہ دور جس کے تم وارث بنے ہو جمال کا دور ہے اس لئے خواہ دشمن کے پیدا کئے ہوئے حالات کی مجبوری کے لئے تمہیں کبھی کبھی جلال کے رستوں ہونگے اور تمہارا اصل رستہ جمال کا رستہ ہے جس میں روحانیت کے زور اور دلائل کی قوت اور براہین کی روشنی سے دشمن کو زیر کیا جاتا ہے۔چنانچہ یہ قرآنی آیت مسیح موعود کے زمانہ کے متعلق ہی ہے کہ هُوَ الَّذِی اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ یعنی خدا نے اپنا یہ رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تا وہ اسے دنیا کے تمام دینوں کے مقابل پر غالب کر دکھائے اور قریباً تمام مفسرین نے اتفاق کیا ہے کہ اس وعدہ کی پوری تکمیل مسیح موعود کے زمانہ کے ساتھ وابستہ ہے۔پس ضروری ہے کہ اس کام میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے تم اپنے آپ کو ہدایت اور دین حق سے اچھی طرح آراستہ اور مسلح کرو۔یعنی پہلے خود ہدایت اور دین حق پر قائم ہو اور پھر اپنے اندر وہ جو ہر اور وہ تیاری پیدا کرو جو دوسروں کے دلوں کو مغلوب کرنے کے لئے ضروری ہے۔خدائے علیم و قدیر کی تقدیر تمہارے ساتھ ہے اور خدا کی تقدیر کے ہوتے ہوئے جو شخص خود اپنی بدتر بیری سے اپنے لئے ناکامی کا سامان پیدا کرتا ہے اس سے بڑھ کر بد قسمت انسان کون ہوگا ؟ یا درکھو کہ کامیاب تبلیغ کے لئے پانچ باتیں نہایت ضرری ہیں جن کے بغیر نہ تو تبلیغ کرنے والے مبلغ کا دل و دماغ تبلیغ کی اہلیت حاصل کرتا ہے اور نہ اس شخص کے دل و دماغ کی کھڑکی کھلتی ہے جسے