مضامین بشیر (جلد 1) — Page 662
مضامین بشیر ۶۶۲ حضرت ام المومنین اطال اللہ بقاءِ ھا کے خط کا نمونہ ہمارے احمد یہ فروٹ فارم قادیان میں مالٹوں کے چار پودے خصوصیت سے اچھے نکلے تھے جن پر میں نے یہ چار پودے حضرت اماں جان اطال اللہ ظلہا کے لئے وقف کر دئیے۔آج انہوں نے ان پودوں کا پھل اتر وایا تو اس پھل میں اپنے عزیزوں کو حصہ دار بنانے کے لئے مجھے اپنے ہاتھ سے مندجہ ذیل نوٹ لکھ ارسال فرمایا کہ ان مالٹوں میں سے اتنے مالٹے اس طرح تقسیم کروا دو۔یہ نوٹ چونکہ حضرت اماں جان کے اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور تقسیم بھی انہوں نے خود اپنے خیال کے مطابق کی ہے۔اس لئے میں ان کے اس نوٹ کا عکس یعنی چہ بہ درج ذیل کرتا ہوں تاکہ ان کے ہاتھ کی مبارک یادگار قائم رہ جائے۔( مطبوعه الفضل ۳ دسمبر ۱۹۴۵ء ) حضرت ام المومنین کے نوٹ کا چہ بہ درج ذیل ہے۔