مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 658 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 658

مضامین بشیر کے بغیر ان کے بگڑے ہوئے دماغوں کی اصلاح نہیں ہو سکتی۔اور پھر اس انکشاف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس خیال کی بھی تصدیق ہو گئی کہ قرآن شریف میں جہاں کہیں بھی کوئی کھٹک پیدا ہو یا کوئی اعتراض کا پہلو نظر آئے تو اس میں غور کرنے یا اس کے آس پاس نظر ڈالنے سے صرف اسی کا حل ہی نہیں مل جاتا بلکہ کوئی نہ کوئی نیا علمی یا روحانی خزا نہ بھی نکل آتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قرآن کریم کے متعلق کیا خوب فرماتے ہیں : - شکر خدائے رحماں جس نے دیا ہے قرآن غنچے تھے سارے پہلے اب گل کھلا یہی ہے کیا وصف اس کے کہنا ہر حرف اس کا گہنا دلبر بہت ہیں دیکھے دل لے گیا یہی ہے ہیں سب کتابیں مجمل ہیں جیسے خوا ہیں خالی ہیں ان کی قابیں خوانِ ہوئی یہی ہے دیکھی پایا ہے اس نے خدا ملایا وہ یار اس سے راتیں تھیں جتنی گذریں اب دن چڑھا یہی کہتے ہیں حسن یوسف دلکش بہت تھا لیکن خوبی و دلبری میں سب سے سوا یہی ہے دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے۔۳۲ ( مطبوعه الفضل ۲ اکتوبر ۱۹۴۵ء)