مضامین بشیر (جلد 1) — Page 633
مسجد مبارک کی ابتدائی شکل ۶۳۳ مضامین بشیر جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ مسجد کی تعمیر ۱۳۰۰ھ بمطابق ۱۸۸۳ء میں ہوئی تھی۔اس وقت یہ ایک بہت چھوٹی سی عمارت قلمدان کی صورت میں ہوتی تھی جس کا نقشہ مع پیمائش قریباً یوں تھا: - نقش مغرب ۴ فٹ ۱۷۲ اینچ تا ے فٹ 4 انچ فٹ 2 انچ ۱۰ فٹ ۱۷۲ اینچ و فٹ ۱۱۲ اینچ شمال مشرق دوسری شکل اس کے بعد مسجد مبارک کی پہلی توسیع حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہی اور آپ کی منشاء کے مطابق صدر انجمن احمدیہ کے انتظام کے ماتحت ہمارے نانا جان مرحوم کی نگرانی میں ۱۹۰۷ء میں ہوئی۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی وفات تک جو مئی ۱۹۰۸ء میں ہوئی ، اس توسیع شدہ حصہ میں نمازیں ادا فرماتے رہے۔گویا اس توسیع نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھوں سے اصل مسجد کی برکتوں کا خمیر حاصل کر لیا لیکن مجھے یاد ہے کہ جب ۱۹۰۹ء میں حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ بعض اراکین انجمن پر خفا تھے تو ایک تقریر کے وقت جو انہی لوگوں کے فتنہ کے متعلق تھی ، آپ مسجد کے توسیع شدہ حصہ سے اٹھ کر اصل پرانے حصہ میں آکر کھڑے ہو گئے تھے۔اور فرمایا تھا کہ اس وقت میں اپنے امام کے ہاتھوں بنی ہوئی مسجد میں کھڑا ہوں گا۔مگر حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کا یہ فعل ایک وقتی تنبیہہ کے رنگ میں تھا اور نہ اس میں ہر گز کوئی شبہ نہیں کہ یہ توسیع شدہ حصہ مسجد مبارک ہی کا حصہ ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے اس کا حصہ ہی سمجھا اور اس میں بہت سی نمازیں