مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 634 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 634

مضامین بشیر ۶۳۴ ادا فرمائیں۔اور پھر آپ کے خلفاء بھی اسی میں نمازیں پڑھاتے رہے ہیں۔۱۹۰۷ء والی توسیع کے بعد مسجد مبارک کی شکل یہ ہو گئی : - نقشه مغرب ۲۸ فٹ ۱۸ چ ۱۹۰۷ ء والی توسیع ۱۸۸۳ء کی اصل تعمیر شمال ۲۳ فٹ ۱۱۰اینچ مشرق تیسری اور موجودہ شکل اس کے بعد دوسری توسیع اب ۱۹۴۴ء میں آکر حضرت امیر المومنین خلیفۃالمسیح الثانی ایدہ اللہ کے ہاتھوں سے ہوئی ہے۔اور اس توسیع کے لئے روپیہ بھی حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی ذاتی اپیل پر دوستوں نے پر جوش طوعی چندوں کی صورت میں پیش کیا ہے۔جس میں ایک معقول حصہ خود حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ کے ذاتی چندہ کا بھی شامل ہے۔اور اس تعمیر کی نگرانی کا کام حضور کے حکم کے ماتحت یہ خاکسار سرانجام دیتا رہا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔اور عملی نگرانی سید سردار حسین شاہ صاحب اوورسیئر نے کی ہے۔فجزاه الله خيرا۔یہ توسیع عملاً دسمبر ۱۹۴۴ء میں مکمل ہو چکی تھی۔چنانچہ حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ نے مورخہ ۲ دسمبر کو اس حصہ میں نما ز کا آغا ز کر دیا تھا گو تکمیل کی بعض جزئیات کا سلسلہ ۴۵ء میں بھی جاری رہا ہے۔اس آخری توسیع کے بعد اب مسجد مبارک کی شکل یوں ہے۔