مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 418 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 418

مضامین بشیر ۴۱۸ جمعہ کی رات میں خاص دُعاؤں کی تحریک اور مولوی محمد علی صاحب کے ایک اعتراض کا ضمنی جواب ایک خواب میری طبیعت آج کل علیل ہے بلکہ اس وقت بھی جب کہ میں یہ الفاظ لکھ رہا ہوں مجھے دونوں پاؤں میں درد نقرس کی تکلیف کے علاوہ ایک سو درجہ کی حرارت بھی ہے اور سر درد مزید برآں ہے اس لئے میں زیادہ نہیں لکھ سکتا مگر ایک ضروری غرض کے ماتحت یہ چند سطور اخبار میں بھجوا رہا ہوں۔مجھے ایک بیرونی دوست کی طرف سے خط ملا ہے کہ وہاں کی مقامی جماعت کی ایک نیک اور مخلص خاتون کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خواب میں فرمایا ہے کہ جماعت کو چاہیئے کہ خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے لئے جمعہ کی رات کو اکٹھے ہو ہو کر دعائیں کریں۔خواب لمبی ہے مگر اس کے سارے حصے اظہار کے قابل نہیں لیکن یہ حصہ بہر حال واضح ہے جس کے اظہار میں حرج نہیں بلکہ اس کا اظہار مفید اور ضروری ہے۔حدیث میں آتا ہے : - " الرَّؤيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوُتُرَى لَهُ ٢٦ یعنی کبھی تو مومن خود کوئی خواب دیکھتا ہے اور کبھی اس کے لئے رکسی دوسرے کو خواب دکھایا جاتا ہے۔“ اور دوسری طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ طریق تھا کہ آپ حتی الوسع خوابوں کو ظاہر میں بھی پورا فرما دیا کرتے تھے۔اور ویسے بھی رمضان کا مہینہ ایک بہت مبارک مہینہ ہے۔اور جمعہ کا دن ایک مبارک دن ہے اور پھر رات کا وقت بھی قبولیتِ دعا کے لئے خصوصیت رکھتا ہے۔اس لئے میں نے مناسب خیال کیا کہ اس خواب کو دوستوں تک پہونچا کر اس بات کی تحریک کروں کہ جن دوستوں کو خدا تعالیٰ توفیق دے وہ اس آنے والے جمعہ کی رات کو جو اس رمضان کا آخری جمعہ ہوگا ،