مضامین بشیر (جلد 1) — Page 419
مضامین بشیر حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے لئے خصوصیت سے دُعائیں کریں کہ اگر خدا کے علم میں آپ کے لئے قریب کے زمانہ میں کوئی خطرہ یا حادثہ در پیش ہے تو اللہ تعالیٰ جو اپنے فرمان کے مطابق اپنی تقدیر پر بھی غالب ہے۔اپنے فضل ورحم سے اس خطرہ کو ٹال دے اور حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے مبارک عہد کو ہمارے لئے لمبا کر دے اور اس کی برکتوں کو جماعت کے لئے اور بھی بڑھا دے۔آمین حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا عہد مبارک حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کا وجود محض انفرادی حیثیت نہیں رکھتا بلکہ بوجہ اس کے کہ آپ ایک الہی سلسلہ کے قائد اور ایک خدائی جماعت کے امام ہیں اور جری اللہ فی حلل الانبياء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عظیم الشان خلیفہ ہیں۔جن کے مبارک عہد کو خدا تعالیٰ نے کئی قسم کی برکتوں سے نوازا ہے۔اس لئے یقیناً آپ کا وجود انفرادی نہیں بلکہ جماعتی حیثیت رکھتا ہے اور آپ کے لئے دعا کرنا گویا جماعت کی ترقی کی دعا کے مترادف ہے۔جس میں سب احمدیوں کو دلی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینا چاہیئے۔خواب میں یہ تعین نہیں کہ جمعہ سے کون سا جمعہ مراد ہے لیکن چونکہ یہ خواب رمضان کے نصف آخر میں دکھایا گیا ہے اس لئے اغلب یہ ہے کہ جمعہ سے رمضان کا آخری جمعہ مراد ہے۔پس دوستوں کو چاہیئے کہ اس جمعہ کی رات کو ( یا د رکھنا چاہیئے کہ جمعہ کی رات سے جمعہ سے پہلے آنے والی رات مراد ہے ) حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے متعلق خاص طور پر دعائیں کریں بلکہ اگر خدا کسی فرد یا جماعت کو توفیق دے تو بہتر یہ ہے کہ سال رواں کے آخر تک یعنی اس جلسہ سالانہ تک ہر جمعہ کی رات کو حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے لئے خصوصیت - دعائیں کی جائیں۔مولوی محمد علی صاحب کے خیال ނ اس موقع پر میں جناب مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے کے ان خیالات کے بارے میں بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں جن کا خلاصہ’الفضل نے اپنے ایک قریب کے پرچہ میں شائع کیا ہے۔بقول الفضل، مولوی صاحب موصوف نے اس دعا کی تحریک کے متعلق جو حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایده اللہ تعالیٰ کے بارے میں کی جارہی ہیں، یہ دل آزار خیال ظاہر کیا ہے کہ جب موت ہر فرد بشر کے لئے