مضامین بشیر (جلد 1) — Page 373
۳۷۳ مضامین بشیر جماعت کو ہر رنگ میں ترقی دے رہا ہے اور یہ خدائی شہادت جو عملی صورت میں ظاہر ہو رہی ہے، ایسی واضح اور روشن ہے کہ باقی سب دلیلوں سے زیادہ وزن رکھتی ہے۔بالآخر میں پھر ان احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے یا والدہ مظفر احمد کو اس موقع پر مبارکباد کے خطوط لکھے اور ہماری اس خواہش میں شرکت اختیار کی۔جزاهم الله احسن الجزاء۔احباب دُعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مولوی صاحب موصوف کا ہر طرح حافظ و ناصر ہو اور جس راستے پر اب انہوں نے قدم اٹھایا ہے۔اس میں ان کو مزید سعادت اور ترقی عطا کرے اور اُن کے گزشتہ ما حول کے تاثرات کو کلی طور پر دُور فرما کر انہیں خلافت ثانیہ کی برکات سے پوری طرح متمتع فرمائے اور ان کا اور ہم سب کا انجام بخیر ہو۔امین اللهم امين ( مطبوعه الفضل یکم فروری ۱۹۴۰ء)