مضامین بشیر (جلد 1) — Page 285
۲۸۵ مضامین بشیر تمباکو کے نقصانات اور جماعت کو اس کے ترک کی تحریک برائیوں کی اقسام جس طرح نیکیوں کی بہت سی اقسام ہیں۔اس طرح بدیوں کی بھی بہت سی قسمیں ہیں۔بعض بدیاں اپنی ذات میں بہت ہی اہم اور خطرناک ہوتی ہیں مگر وہ عمو ما بدی کے ارتکاب کرنے والے کی ذات تک محدود رہتی ہیں اور دوسروں تک ان کا اثر جلدی نہیں پہو نچتا لیکن اس کے مقابل پر بعض بدیاں ایسی ہوتی ہیں کہ گو وہ اپنی ذات میں زیادہ اہم اور خطرناک نہ ہوں لیکن ان کے متعدی ہونے کا پہلو بہت غالب ہوتا ہے اور وہ ایک تیز آگ کی طرح اپنے ماحول میں پھیلتی جاتی ہیں۔تمباکو اور زردہ ان موخر الذکر خرابیوں میں سے تمباکو اور زردہ کا استعمال نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور آج کل تو اس مرض نے ایسی عالمگیر وسعت حاصل کر لی ہے کہ شائد دنیا کی کوئی اور خرابی اس کی وسعت کو نہیں پہونچتی۔مرد، عورت، بچے، بوڑھے، امیر، غریب سب اس مرض کا شکار نظر آتے ہیں۔اور چونکہ انسانی فطرت میں تنوع کی محبت بھی داخل ہے اس لئے تمبا کو کے استعمال کو اس کی وسعت کے مناسب حال تنوع بھی غیر معمولی طور پر نصیب ہوا ہے۔چنانچہ حقہ ، سگریٹ ، سگار اور بیٹری مع اپنی گونا گوں اقسام کے اور پھر زردہ اور نسوار وغیرہ تمباکو کے استعمال کی ایسی معروف صورتیں ہیں کہ اس اضافہ کا بچہ بچہ ان سے واقف ہے اور یہ عادت مشرق و مغرب کی حدود سے آزاد ہو کر دنیا کے کونے کونے میں راسخ ہو چکی ہے اور دیہات و شہروں ہر دو میں ایک سی حکومت جمائے ہوئے ہے۔خفیف قسم کا نشہ یا خمار میں چونکہ خدا کے فضل سے اس مذموم عادت کی کسی نوع میں بھی کبھی مبتلا نہیں ہوا اور بچپن سے اسے نفرت کی نگاہ سے دیکھتا آیا ہوں۔اس لئے میں نہیں کہہ سکتا کہ تمبا کو میں وہ کونسی کشش ہے جس نے دنیا کے کثیر حصہ کو اس کا گرویدہ بنا رکھا ہے لیکن سننے سنانے سے جو کچھ معلوم ہوا ہے نیز جو کچھ اس