مضامین بشیر (جلد 1) — Page 284
مضامین بشیر ۲۸۴ احباب سے ایک ضروری معذرت عزیز مرزا سعید احمد کا جنازہ جب ولایت سے قادیان پہنچا تو اس وقت مرحوم کا چہرہ عزیز واقارب کے علاوہ دوسرے بھائیوں اور بہنوں کو بھی جنھیں چہرہ دیکھنے کی خواہش تھی ، دکھایا گیا تھا لیکن مجھے آج معلوم ہوا ہے کہ ہجوم کی کثرت اور ترتیب کو خاطر خواہ صورت میں قائم نہ رکھ سکنے کی وجہ سے بعض دوست با وجود خواہش کے چہرہ نہیں دیکھ سکے۔حتی کہ اس فہرست میں بعض اپنے اعزہ بھی شامل ہیں۔مجھے یہ اطلاع پا کر بہت ہی افسوس ہوا ہے اور میں ایسے سب دوستوں اور بہنوں اور بھائیوں سے معذرت چاہتا ہوں۔دراصل اس وقت حالت ایسی تھی کہ ایک عام انتظام کے سوا خاص انتظام مشکل تھا۔علاوہ ازیں یہ بھی خیال تھا کہ شاید بعض لوگ باوجود موقع پانے کے، جذباتی تکلیف کی وجہ سے چہرہ نہیں دیکھنا چاہتے۔پس اگر کسی دوست یا عزیز کا اس ہنگامہ میں خیال بھی آیا تو اس کی غیر حاضری کو اس وجہ کی طرف منسوب سمجھ لیا گیا۔امید ہے ہمارے احباب اس دلی معذرت کو قبول فرمائیں گے۔مطبوعه الفضل ۱۹ فروری ۱۹۳۸ء)