مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 157 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 157

۱۵۷ مضامین بشیر طرح جو نئی نئی کتب شائع ہوں ان کا بھی مطالعہ رکھنا چاہیئے۔رسائل کا مطالعہ بھی مفید ہوتا ہے۔تقریر کی مشق کے لئے تم نے ہندستان میں میری نصیحت کی طرف توجہ نہیں کی۔اب اگر خدا توفیق دے تو اس کمی کے بھی پورا کرنے کا خیال رکھنا۔خرچ کے متعلق (۱۰) خرچ کے متعلق میں نے درد صاحب کو لکھا ہے وہ وہاں کے حالات کے ماتحت اندازہ لکھ کر بھیجوا دیں گے۔جس کے مطابق انشاء اللہ تمہیں خرچ بھجوایا جاتا رہے گا۔میں نے انہیں لکھا ہے کہ اندازہ لگاتے ہوئے درمیانہ درجہ کے شریفانہ معیار کو مدنظر رکھیں یعنی نہ ہی تو کوئی نا واجب تنگی ہو جو تکلیف کا موجب بنے اور نہ ہی ایسی ہی فراخی ہو جو بے جا آرام و آسائش کا باعث ہوا اور فضول خرچی میں شمار ہوا اور میں امید کرتا ہوں کہ تم بھی اپنے اخراجات میں اسی اصول کو مدنظر رکھو گے۔سوسائٹی کے متعلق (۱۱) وہاں اپنی سوسائٹی کے انتخاب کے لئے تم کو یہ اصول مدنظر رکھنا چاہیئے کہ ایسے لوگوں میں ملا جاوے جو اپنی زبان اور عادت واطوار کے لحاظ سے شریف طبقہ کے لوگ سمجھے جاتے ہوں اور رذیل اور بداخلاق اور گندے اور عامیانہ زبان والے لوگوں سے قطعی پر ہیز کرنا چاہیئے۔خط و کتابت کی تاکید (۱۲) ولایت کی ہندوستان کے ساتھ خط و کتابت سفت روزہ ہے۔جس میں ایک عام ڈاک ہے اور ایک ہوائی ڈاک ہے۔تمہیں چاہیئے کہ التزام کے ساتھ ہر ہفتہ اپنے حالات سے اطلاع دیتے رہو۔اگر ہوائی ڈاک کے ذریعہ خط لکھ سکو تو بہتر ہوگا ورنہ عام ڈاک میں خط بھجوا دیا کرو۔حضرت صاحب کو با قاعدہ اپنے حالات سے اطلاع دیتے رہو اور دعا کی تحریک کرتے رہو۔اسی طرح حضرت والدہ صاحبہ ام المؤمنین کو بھی دعا کے واسطے لکھتے رہو۔گاہے گا ہے سلسلہ کے دوسرے بزرگوں کو بھی دعا کے لئے لکھتے رہو۔ڈاک کے خرچ کی کفایت اسی رنگ میں ہوسکتی ہے کہ ایک ہی لفافہ میں کئی لفافے بند کر کے بھجوا دیئے جائیں۔اب میں موٹی موٹی باتیں جو تمہیں کہنا چاہتا تھا وہ کہہ چکا ہوں میرے دل میں بہت کچھ ہے مگر