مضامین بشیر (جلد 1) — Page 156
مضامین بشیر ۱۵۶ میں کافی تجربہ حاصل کر چکے ہو۔اپنے وقت کی قدر و قیمت کو پہچانتے ہوئے وقت کا بہترین استعمال کرو اور یا درکھو کہ دنیا میں جو مرتبہ محنت کو حاصل ہے۔وہ عام حالات میں ذہن کو بھی حاصل نہیں ہے۔محنت سے اگر وہ ٹھیک طرح پر کی جائے ذہن کی کمی بڑی حد تک پوری کی جاسکتی ہے مگر ذہن محنت کی کمی کو پورا نہیں کرسکتا۔پس محنت کی عادت ڈالو۔اور محنت بھی ایسی جسے گویا کام میں غرق ہو جانا کہتے ہیں۔ایسی محنت اگر صحیح طریق پر کی جائے اور خدا کا فضل شامل ہو جائے تو ضرور اعلی نتیجہ پیدا کرتی ہے۔جس لائن کے واسطے تم جا رہے ہو اس کے لئے عموماً بہترین لڑ کے لئے جاتے ہیں۔جب تک شروع سے ہی محنت اختیار نہیں کرو گے کامیابی مشکل ہو گی۔اگر تم محنت کرو تو پھر تمہیں خدا کے فضل سے کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اگر گذشتہ نتائج میں دوسرے طلباء تم سے آگے بھی رہے ہوں تو تم محنت سے ان سے آگے نکل سکتے ہو۔انسان کی ساری ترقی کا راز محنت میں ہے مگر محنت صحیح طریق پر ہونی چاہیئے اور ہر کام کے لئے صحیح طریق جدا جدا ہے۔پس سب سے پہلے تمہیں واقف کار اور معتبر ذرائع سے یہ معلوم کرنا چاہیئے کہ اس لائن کے لئے تیاری کا صحیح طریق کونسا ہے اور اس کے بعد پوری محنت کے ساتھ اس میں لگ جانا چاہیئے۔یہ تم جانتے ہی ہو کہ مقابلہ کے امتحان کے لئے مخصوص طور پر کوئی یونیورسٹی کی تعلیم نہیں ہوتی بلکہ سارا دارو مدار طالبعلم کی اپنی کوشش پر ہوتا ہے۔البتہ ولایت میں بعض پرائیویٹ درسگا ہیں ایسی ہیں جو طالب علموں کو اس کے لئے تیاری کراتی ہیں ان سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیئے۔علاوہ ازیں تمہیں چاہیئے کہ جاتے ہی برٹش میوزیم کے ممبر بن جاؤ۔جس میں دنیا بھر کی بہترین کتب کا ذخیرہ موجود رہتا ہے۔اس لائبریری سے پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہیئے۔اور گذشتہ سالوں کے پرچے دیکھ کر امتحان کے معیار اور طریق کا بھی پتہ لگانا چاہئے۔اس کے علاوہ تمہیں بیرسٹری کی تعلیم کے لئے بھی کسی کالج میں داخل ہو جانا چاہیئے کیونکہ ایک تو یہ تعلیم مقابلہ کے امتحان میں مدد دے گی اور دوسرے اگر خدانخواستہ مقابلہ کے امتحان میں کامیابی کی صورت نہ ہوسکی تو یہ تعلیم ویسے بھی مفید رہے گی۔بلکہ میں تو چاہتا ہوں کہ اگر ممکن ہو تو بیرسٹری کے علاوہ کوئی اور کورس بھی لے لو بشر طیکہ وہ امتحان مقابلہ کی تیاری میں روک نہ ہو۔مثلاً بی۔اے کا کورس یا اور اسی قسم کا کوئی کو رس لے سکتے ہو۔غرض اپنے ولایت کے قیام سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرو۔تعلیم کا ایک ضروری حصہ اخبار بینی ہے جس کی تمہیں عادت ڈالنی چاہیئے۔زمانہ حال کے معلومات کے لئے اخبار سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے اور ان سے پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہیئے۔اسی