مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 155 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 155

۱۵۵ مضامین بشیر کا معاملہ مخفی طور پر انسان کے اخلاق پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔اس لئے اس معاملہ کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیئے اور پھر اسلامی احکام کی تعمیل مزید برآں ہے۔اسلامی شعار کی پابندی (۷) ایک بات اسلامی شعار کی پابندی ہے۔ظاہری ہئیت کے متعلق جو اسلامی طریق ہے خواہ وہ شریعت کے احکام سے ثابت ہو یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تعامل سے اس کی پابندی اختیار کرنی ضروری ہے شعار کا معاملہ نہایت اہم ہے۔اس لحاظ سے بھی کہ انسان کے اندرونہ پر اس کا گہرا اثر پڑتا ہے۔اور اس لحاظ سے بھی کہ دوسروں کے لئے ظاہر میں دیکھنے والی چیز صرف شعار ہی ہے۔انسان کے اخلاقی زیوروں میں سے اعلیٰ ترین زیور یہ ہے کہ وہ اپنے قومی اور ملی شعار کو نہ صرف اختیار کرے بلکہ اسے عزت کی نظر سے دیکھے۔جو قو میں اس کا خیال نہیں کرتیں وہ آہستہ آہستہ ذلیل ہو جاتی ہیں۔ڈاڑھی بھی اسلامی شعار کا حصہ ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ صرف اس پر عمل کیا ہے بلکہ زبانی طور پر بھی اس کی ہدایت فرمائی ہے۔پس اس شعار کا تمہیں احترام کرنا چاہیئے۔اسلام کا یہ منشاء نہیں کہ ڈاڑھی اتنی ہو یا اتنی نہ ہو۔ان تفصیلات میں اسلام نہیں جاتا کیونکہ یہ باتیں انسان کی اپنی وضع اور مرضی پر موقوف ہیں مگر اسلام یہ ضرور چاہتا ہے کہ ڈاڑھی رکھی جائے خواہ وہ کتنی ہی ہو۔ڈاڑھی مرد کا فطرتی زیور اورحسن ہے۔اور اس کے رکھنے میں بہت سے طبی اور اخلاقی فوائد مخفی ہیں۔انگلستان میں بھی اب تک بادشاہ ڈاڑھی رکھتا ہے اور اور بھی کئی بڑے بڑے لوگ رکھتے ہیں۔خدمت اسلام (۸) تمہیں اپنے ولایت کے قیام میں اپنے حالات کے مطابق اسلام اور سلسلہ کی تبلیغ میں بھی حصہ لینا چاہیئے اور اس کا سب سے زیادہ سہل طریق یہ ہے کہ وہاں کے مشن کے کام میں جہاں تک ممکن ہو امداد دو اور جو کام تمہارے سپرد کیا جائے اسے سرانجام دینے کی پوری پوری کوشش کرو۔یہ بھی یا درکھو کہ سب سے بہتر تبلیغ انسان کے اپنے نمونہ سے ہوتی ہے۔اپنے نمونہ سے ثابت کرو کہ اسلام بہتر مذ ہب ہے۔تعلیم کے متعلق ہدایت (۹) تمہاری تعلیم کے تعلق میں مجھے زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔تم سمجھدار ہو اور اس لائن