مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 7 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 7

١٩١٦ء مضامین بشیر مسئلہ کفر و اسلام اس وقت تک مسئلہ کفر و اسلام پر بہت کچھ لکھا جاچکا ہے۔میں نے خود اس مضمون پر ایک مختصر سا رسالہ ” کلمۃ الفصل گذشتہ سال لکھا تھا جو چھپ چکا ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک اس مسئلہ پر کچھ اور لکھنے کی گنجائش ہے کیونکہ گا ہے گا ہے مختلف مقامات سے اس مسئلہ کے متعلق یہاں سوالات پہنچتے رہتے ہیں اور گو عام طور پر اب اس کو حل شدہ سمجھا جاتا ہے لیکن بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب تک کسی مسئلہ کو نہایت سہل طریق سے بوضاحت نہ بیان کیا جائے وہ نہیں سمجھ سکتے۔اس لئے میرا ارادہ ہے کہ نہایت مختصر اور عام فہم پیرا یہ میں اس پر کچھ لکھا جاوے تا اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو ہمارے گم کردہ راہ احباب کے لئے یہ ہدایت کا سامان ہو۔چونکہ باریکیوں میں پڑنے اور تفصیلات میں جانے سے عوام الناس کے لئے مضمون اور بھی مشتبہ ہو جاتا ہے ، اس لئے میں انشاء اللہ تعالیٰ ایسی تمام پیچیدہ باتوں سے پر ہیز رکھوں گا۔وما توفیقی الا بالله میں نے اپنے فہم کے مطابق مسئلہ کفر و اسلام کو دوحصوں میں تقسیم کیا ہے۔ایک تو یہ کہ غیر احمد یوں کا اسلام کیسا ہے اور کن معنوں میں وہ مسلمان ہیں اور کن میں مسلمان نہیں۔دوسرے یہ کہ غیر احمد یوں کو کافر کہنے سے ہماری کیا مراد ہوتی ہے۔غیر احمد یوں کا اسلام مضمون اوّل کے لئے سب سے پہلے اس بات کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے کے واسطے لفظ اسلام اپنے اندر صرف ایک مفہوم رکھتا ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان لانا یا بالفاظ دیگر یہ کہہ سکتے ہیں کہ اسلام کا لفظ صرف اپنی حقیقت کے لحاظ سے مستعمل تھا۔یہی وجہ ہے کہ کوئی قوم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے مسلم کے نام سے موسوم نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی مذہب نے آنحضرت سے پہلے اسلام کا نام پایا۔گوحقیقت کے لحاظ سے پہلے مذاہب بھی اسلام ہی تھے اور گذشتہ انبیاء کے پیرو بھی مسلمان تھے لیکن جیسا کہ تاریخ اس امر