میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 93 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 93

81 رکھتا ہوں جبکہ آپ دیوبند فرقہ سے ہیں۔ہم دونوں نے تو دین حق کی خدمت کرنا ہے لہذا آپ ہی بتائیں کہ کیا صورت اختیار کی جائے۔دیو بندی فاضل صاحب بولے کہ آپ لوگ صرف ایک غلطی کر گئے کہ مرزا صاحب کو نبی بنا دیا ورنہ ہمارے درمیان کوئی بڑا اختلاف نہ تھا۔مرزا صاحب نے دعوی کر کے پبلک کو بہت ہی گمراہ کر دیا ہے ورنہ دیوبند میں ایک جمیعت العلماء کی مجلس بنائی گئی تھی جس کا مقصد تمام مسلمانوں کو ایک نقطہ پر اکٹھا کرنا تھا لیکن مرزا صاحب نے ایک علیحدہ راستہ اختیار کر کے صلح کے راستہ کو لمبا کر دیا ہے جس کا ہمیں بہت افسوس ہے۔میں نے انہیں اس وقت کوئی جواب دینا اس لئے پسند نہ کیا کہ دوسرے لوگ وہاں موجود نہ تھے۔رات کو سب لوگ میری اطلاع پر اکٹھے ہو گئے۔مولوی صاحب کا نام مهدی حسن تھا جو دربھنگہ کے رہنے والے تھے۔مولوی صاحب کو کھانا کھلاتے وقت ہمیں یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ صاحب مولوی مرتضی حسن دربھنگہ والوں کے (جو احمدیت کے اشد ترین مخالفوں میں سے ہیں) بھانجے ہیں۔اس لئے میں نے محتاط ہو کر کام کرنا ضروری خیال کیا۔میں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھائیو یہ مولوی صاحب دیوبندی ہیں اور بہت بڑے عالم فاضل ہیں۔مگر آپ جانتے ہیں کہ میں ایک ادنی سا آدمی ہوں جو دین حق کی خدمت کرنے جماعت احمدیہ قادیان کی طرف سے بھیجا گیا ہوں۔آج مولوی صاحب نے بحث کے لئے نہیں بلکہ نصیحت کرنے کے لئے چند باتیں کی ہیں جو بیان کئے دیتا ہوں۔بعدہ اپنا خیال بھی ظاہر کر دونگا۔مولوی صاحب نے پہلا سوال تو یہ کیا ہے کہ آپ لوگوں نے مرزا صاحب کو نہی بنا دیا اور اس طرح انہوں نے بہت ساری دنیا کو گمراہ کر دیا ہے ورنہ دیوبند میں مولویوں کی ایک کمیٹی بنائی گئی تھی تا ساری دنیا کے مسلمانوں کو ایک نقطہ پر اکٹھا کیا جاسکے۔در حقیقت ان مولوی صاحب کے تین سوال ہیں۔(1) نبی لوگ بناتے