میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 223 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 223

211 مخالفت ہی بہت ہے اور میں نے سنا ہے کہ ایک پٹھان لڑکا آپ کی تلاش میں پھر رہا ہے۔وہ بڑا منہ زور ہے۔میں نے کہا آپ کا شکریہ۔آج رات کو بیگم صاحبہ کو کہیں کہ میرا کھانا دو گنا پکا ئیں شائد میرا کوئی مہمان آجائے۔جب ہم مغرب کی نماز سے فارغ ہوں تو میرے کہنے کے بغیر ہی آپ کھانا لے آئیں۔کہنے لگے کہ بہتر مگر مہمان کہاں سے آئے گا۔میں نے کہا چاہے اس جگہ کا ہو آپ کھانا ضرور لے آتا۔بھدرواہ میں پہلا احمدی و میں نے کچھ آرام کرنے کے بعد نماز مغرب کے لئے وضو وغیرہ کیا اور نماز بھی۔تھوڑی دیر کے بعد عبدالرحمن خان صاحب اپنے دوست جمال الدین کو ہمراہ لیکر پہنچ گئے۔میں نے کہا کہ یہ پانی پڑا ہوا ہے پہلے وضو کر کے نماز پڑھ لیں۔انہوں نے اپنے حساب کے مطابق جلدی جلدی نماز پڑھ لی۔اخون صاحب کھانا لے آئے۔میں نے بڑے اصرار سے ان دونوں کو بھی شامل کر لیا۔کھانے کے بعد سوال و جواب شروع ہو گئے۔اسی طرح رات کے بارہ بج گئے۔اخون صاحب اور ان کی اہلیہ بھی بیٹھی سنتی رہیں۔آخر جمال الدین صاحب کہنے لگے کہ مولوی صاحب آپ کی باتیں تو ہمارے دل میں دھنس گئی ہیں۔اب ہم ضرور سوچیں گے۔خان صاحب بولے کہ میں تو صبح انشاء اللہ لاہوریوں کی لائبریری میں بیٹھ کر بیعت فارم پر کروں گا چاہے گھر والے ناراض ہی کیوں نہ ہو جائیں۔مولوی صاحب آپ اجازت دیں میں صبح حاضر ہوں گا۔اچھا خدا حافظ۔صبح کے وقت خان صاحب آگئے۔ہم دونوں لاہور کی جماعت کی لائبریری میں گئے۔میں نے بیعت فارم دیا۔خان صاحب نے بلند آواز سے پڑھا اور پر کر کے میرے حوالے کر دیا۔یہ دیکھ کر لوگ بڑے حیران ہوئے اور مجھے جادو گر کہنے لگے۔لاہوری احباب مخالفت میں پیش پیش تھے۔بالاخر خدا کے فضل سے چار افراد بیعت میں شامل ہو گئے۔مجھے وہاں رہتے ہوئے ابھی دو ماہ کا