میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 222
210 کرد تا اجر پاؤ مثلاً اگر کوئی دوکاندار اپنی دکان پر "جنرل مرچنٹ" کا بورڈ لگا دے مگر اندر اس کے کچھ بھی نہ رکھا ہو تو کیا صرف ایسا لکھ دینے سے مالک کو یا گاہک کو کوئی فائدہ ہو سکتا ہے۔خان صاحب بولے نہیں۔پھر میں نے کہا کہ مسلمان کہلانے سے اس وقت تک کیا فائدہ ہو سکتا ہے جب تک اللہ اور رسول پاک ﷺ کی تعلیم پر عمل نہ کیا جائے؟ آپ کے پاس چاہے کتنی بھی زمین ہو جب تک آپ اس میں بل چلا کر بیچ نہیں ڈالتے کیا آپ کو کچھ فائدہ دے سکتی ہے؟ خانصاحب کہنے لگے کہ کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔میں نے بتایا کہ حضور کے تربیت یافتہ کیسے مسلمان تھے کہ خدا بھی لے لیا اور بادشاہت بھی مگر اب مسلمانوں کی حالت کیسی ناگفتہ بہ ہے آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ یہی کہ مسلمانوں پہ تب ادبار آیا کہ جب تعلیم قرآن کو بھلایا ہم باتیں کرتے تین میل باہر تک نکل آئے تھے۔میں نے اسے مکمل تبلیغ کر کے آنحضرت ا ن کی حضرت مسیح موعود کے متعلق کافی پیشگوئیاں سنا دیں اور موجودہ مسلمانوں کی حالت ، علماء کا باہمی اختلافات میں الجھنا کفر بازی خدائی سلسلوں کی ہمیشہ مخالفت ، اکثریت کی گمراہی اور اقلیت کا صداقت قبول کر لینا اور حضرت صاحب کی نبوت کے سب فوائد سنا دیے۔خانصاحب کہنے لگے کہ آپ نے تو میری کایا ہی پلٹ دی۔اگر چہ میں نے ابھی بیعت تو نہیں کی مگر غیر احمدی بھی نہیں رہا۔اب مغرب کے وقت میں اپنے ایک دوست کو ساتھ لے کر آپ کے ڈیرہ پر آؤں گا۔کیا آپ کو کوئی تکلیف تو نہیں ہوگی۔میں نے کہا اگر آپ تشریف نہ لائے تو ضرور تکلیف ہو گی۔اور خدا حافظ کہہ کر چلے گئے۔جب میں واپس گھر آیا تو اخون صاحب ناراض کھڑے تھے کہ اتنی دیر کہاں رہے۔مجھے اور میری اہلیہ کو آپ کی بڑی فکر رہی ہے اس جگہ کے لوگ خون کر کے ہضم کر جاتے ہیں اور آپ کی