مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 393 of 632

مسیحی انفاس — Page 393

۳۹۳ کرتے تھے کہ نصاری کا نبی یعنی مسیح صلیب پر کھینچا گیا۔اس لئے موافق حکم توریت کے وہ لعنتی ہوا اور اس کا رفع نہیں ہوا۔اور یہ دلیل اس کے کاذب ہونے کی ہے۔" اور عیسائیوں کا یہ خیال تھا کہ لعنتی تو ہوا مگر ہمارے لئے اور بعد اس کے لعنت جاتی رہی اور رفع ہو گیا۔اور خدا نے اپنے داہنے ہاتھ اس کو بٹھا لیا۔اب اس آیت نے یہ فیصلہ کیا کہ رفع بلا توقف ہوا نہ یہودیوں کے زعم پر لعنت ہوئی جو ہمیشہ کے لئے رفع الی اللہ سے مانع ہے۔اور نہ نصاری کے زعم پر چند روز لعنت رہی اور پھر رفع الی اللہ ہوا بلکہ وفات کے ساتھ ہی رفع الی اللہ ہو گیا۔اور ان ہی آیات میں خدا تعالیٰ نے یہ بھی سمجھا دیا کہ یہ رفع توریت کے احکام کے مخالف نہیں۔کیونکہ توریت کا حکم عدم رفع اور لعنت اس حالت میں ہے کہ جب کوئی صلیب پر مارا جائے۔مگر صرف صلیب کے چھونے یا صلیب پر کچھ ایسی تکلیف اٹھانے سے جو موت کی حد تک نہیں پہنچتی لعنت لازم نہیں آتی اور نہ عدم رفع لازم آتا ہے۔کیونکہ توریت کا منشاء یہ ہے کہ صلیب خدا تعالیٰ کی طرف سے جرائم بشہ کی موت کا ذریعہ ہے۔پس جو شخص صلیب پر مر گیا وہ مجرمانہ موت مراجو لعنتی ہے۔لیکن مسیح صلیب پر انہیں مرا اور اس کو خدا نے صلیب کی موت سے بچالیا۔بلکہ جیسا کہ اس نے کہا تھا کہ میری حالت یونس سے مشابہ ہے ایسا ہی ہوانہ یونس مچھلی کے میں مرانہ یسوع صلیب کے پیٹ پر۔اور اس کی دعا ایلی ایلی لما سبقائی سنی گئی۔اگر سرتا تو پیلاطوس پر بھی ضرور وہال آتا۔کیونکہ فرشتہ نے پیلاطوس کی جورو کو یہ خبر دی تھی کہ اگر یسوع مر گیا تو یادرکھ کہ تم پر وبال آئے گا۔مگر پیلاطوس پر کوئی وبال نہ آیا۔اور یہ بھی یسوع کے زندہ رہنے کی ایک نشانی ہے کہ اس کی ہڈیاں صلیب کے وقت نہیں توڑی گئیں۔اور صلیب پر سے اتارنے کے بعد چھیدنے سے خون بھی نکلا۔اور اس نے حواریوں کو صلیب کے بعد اپنے زخم دکھلائے۔اور ظاہر ہے کہ نئی زندگی کے ساتھ زخموں کا ہونا ممکن نہ تھا۔پس اس سے ثابت ہوا کہ یسوع صلیب پر نہیں مرا اس لئے لعنتی بھی نہیں ہوا اور بلاشبہ اس نے پاک وفات پائی اور خدا کے تمام پاک رسولوں کی طرح موت کے بعد وہ بھی خدا کی طرف اٹھایا گیا۔اور نموجب وعدہ إلى مُتَوَقِيكَ وَرافِعُكَ إلى اس کا خدا کی طرف رفع ہوا۔اگر وہ صلیب پر مرتاتو اپنے قول سے خود جھوٹا ٹھہرتا۔کیونکہ اس صورت میں یونس کے ساتھ اس کی کچھ بھی مشابہت نہ ہوتی۔-