حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں

by Other Authors

Page 22 of 27

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں — Page 22

40 39 ☆ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک نہایت ہی پیارے دوست اور مرید تھے، جن کا نام حضرت مولانا نورالدین صاحب تھا اور حضور کی وفات کے بعد آپ ہی جماعت کے سب سے پہلے خلیفہ منتخب ہوئے۔یہ بھیرہ کے رہنے والے تھے اور بہت بڑے عالم اور فاضل تھے۔حضرت مولوی صاحب بہت بڑے اور مشہور حکیم تھے یہاں تک کہ مہاراجہ کشمیر نے انہیں اپنا ذاتی حکیم مقرر کر کے اپنے دربار میں رکھا ہوا تھا۔اور یوں آپ شاہی طبیب بھی تھے۔آپ کا ایک بیٹا تھا اور وہ فوت ہو گیا۔اس پر دشمنوں نے بڑی خوشی ظاہر کی کہ مولوی صاحب اب لا ولد رہ گئے۔تب حضور نے مولوی صاحب کے لیے بڑی دعا کی اور دعا کے بعد اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ تمہاری دعا سے ایک لڑکا پیدا ہوگا اور اس بات کا نشان کہ وہ محض دعا کے ذریعہ ہی پیدا ہوا ہے اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ اس کے بدن پر بہت سے پھوڑے نکل آئیں گے۔چنانچہ وہ لڑکا پیدا ہوا جس کا نام عبد الحئی رکھا گیا اور اس کے بدن پر غیر معمولی طور پر بہت سے پھوڑے نکلے جن کے داغ اس کے بدن پر دیر تک موجود رہے۔یہ کس قدر روشن نشان ہے۔ایک مرتبہ حضور کو الہام ہوا کہ: ” آج حاجی ارباب محمد لشکر خاں کے قرابتی کا روپیہ آتا ہے۔اور آپ نے یہ پیشگوئی اپنے گاؤں کے رہنے والے دو ہندوؤں کو بھی سنا دی ان کا نام شرمیت اور ملاوائل تھا۔اور انہی دونوں میں سے ایک یعنی ملاوامل ڈاکخانہ گیا تاکہ معلوم کرے کہ واقعی ارباب محمد لشکر خان کے کسی رشتہ دار کی طرف سے روپیہ آیا ہے یا نہیں وہاں گئے تو معلوم ہوا کہ ایک خط آیا ہے جس میں لکھا تھا کہ ارباب محمد سرور خان نے دس روپے بھیجے ہیں۔لیکن آریوں نے انکار کیا کہ یہ ارباب محمد سرور خان ارباب لشکر خان کا کوئی رشتہ دار ہے۔اُس وقت حضور نے ایک شخص منشی الہی بخش کو خط لکھا۔اور پوچھا کہ ارباب محمد سرور خان کی ارباب محمد لشکر خان سے کیا رشتہ داری ہے۔تو ان کا جواب آیا کہ سرور خان ارباب محمد شکر خان کا بیٹا ہے اور یوں ہند و لا جواب ہو گئے۔www۔alislam۔org