حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں

by Other Authors

Page 23 of 27

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں — Page 23

42 41 ☆ اسی طرح ایک اور وحی ہوئی کہ: ”عبداللہ خان۔ڈیرہ اسماعیل خان۔یہ صبح کا وقت تھا اور اس وقت کچھ ہندو بھی پاس موجود تھے۔ان میں سے ایک شخص کا نام بشن داس تھا۔حضور نے ان سب کو بتایا کہ خدا نے مجھے یہ سمجھایا ہے کہ اس نام کے ایک شخص کی طرف سے کچھ روپیہ آئے گا۔تو بشن داس نے کہا کہ اچھا میں خود ڈاکخانہ جا کر پتہ کروں گا۔ان دنوں ڈاک دو بجے آیا کرتی تھی۔وہ اسی وقت ڈاکخانہ گیا۔اور جواب لایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک دوست عبداللہ خان نے روپیہ بھیجا ہے۔اور پھر اس نے بڑی حیرت سے پوچھا کہ آپ کو یہ بات کیسے معلوم ہوگئی۔تو حضور نے جواب دیا کہ وہ خدا جس کو تم نہیں پہچانتے یہ خبر اُس نے دی ہے۔☆ سیالکوٹ میں ایک صاحب لالہ بھیم سین ہوتے تھے۔انہوں نے وکالت کا امتحان دیا تو حضور نے انہیں اطلاع دی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ اس ضلع کے سب اشخاص جنہوں نے امتحان دیا ہے فیل ہو جائیں گے اور صرف لالہ بھیم سین پاس ہونگے اور یہ خبر نہ صرف لالہ بھیم سین کو دی بلکہ تمیں کے قریب اور لوگوں کو بھی سنا دی گئی چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ سیالکوٹ کی ساری جماعت فیل ہو گئی اور صرف لالہ بھیم سین ہی پاس ہوئے۔حضور کو خواب میں دکھایا گیا کہ شیخ مہر علی صاحب رئیس ہوشیار پور کے فرش کو آگ لگی ہوئی ہے اور حضور نے اس آگ کو بار بار پانی ڈال کر بجھایا ہے۔اور پھر اس وقت اللہ تعالیٰ نے حضور کو اس خواب کے معنی سمجھائے کہ شیخ صاحب پر اور ان کی عزت پر بڑی مصیبت آئے گی اور پھر وہ مصیبت صرف حضور کی دعاؤں سے ہی دور ہوگی۔اور شیخ صاحب کو بذریعہ خط اس کی اطلاع بھی کر دی گئی چنانچہ اس کے چھ ماہ بعد شیخ صاحب ایک الزام میں پھنس گئے ان پر ایک مقدمہ بن گیا بلکہ یہاں تک کہ انہیں پھانسی کی سزا کا حکم بھی ہو گیا۔ایسے وقت میں ان کے بیٹے کی طرف سے دعا کی درخواست ملی کہ ان کی رہائی کے لیے دعا کی جائے اور پھر حضور نے ان کے لیے دعا کی اور ان کے بیٹے کو ان کی رہائی کی خوشخبری لکھ دی گئی۔چنانچہ اس کے بعد وہ رہا ہو گئے۔☆ www۔alislam۔org ☆