مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 275 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 275

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں ثابت و مسلّم ہے ، ان کا بھی ہم انکار نہیں کرتے۔275 مجد دین اُمت کے بارہ میں پیشگوئی اور اس کا ظہور امت محمدیہ کے مسلمہ معروف مجددین کی ایک فہرست درج ذیل ہے:۔پہلی صدی حضرت عمر بن عبد العزيز ( متوفی : 101ھ) دوسری صدی: حضرت امام شافعی ( متوفی : 204ھ ) تیسری صدی: حضرت ابوالحسن اشعری (متوفی : 324ھ) چوتھی صدی: حضرت امام قاضی ابوبکر با قلائی (متوفی : 403ھ ) پانچویں صدی: حضرت امام غزائی (متوفی : 505ھ ) چھٹی صدی: حضرت سید عبد القادر جیلائی (متوفی : 561ھ) ساتویں صدی: حضرت خواجہ معین الدین چشتی ( متوفی : 633ھ) آٹھویں صدی: حضرت حافظ ابن حجر عسقلانی ( متوفی : 852ھ) نویں صدی حضرت علامہ جلال الدین سیوطی (متوفی : 911ھ) دسویں صدی حضرت امام محمد طاہر گجراتی (متوفی : 986ھ) گیارھویں صدی: حضرت مجددالف ثانی (متوفی : 1034ھ ) بارھویں صدی: حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (متوفی : 1176ھ ) تیرھویں صدی: حضرت سید احمد بریلوی شہید (متوفی : 1246ھ ) حج الکرامہ از مولوی محمد صدیق حسن خان صاحب صفحہ 127-129) چودہویں صدی میں سوائے حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی بانی جماعت احمدیہ کے کسی نے مجد وصدی ہونے کا دعوی نہیں کیا۔آپ ہی وہ مجد دصدی اور مسیح و مہدی ہیں جن کے بارہ میں احادیث میں مذکور ہے کہ وہ سابقہ غلط طرز عمل ختم کر کے از سر نو اسلام کو تازہ کرے گا۔( عقد الدرر فی اخبار المنتظر صفحه 287 مسجد حکمران المقدس ایران ) 95 پس تیرہ صدیوں کے مجددین امت تک اتفاق کے بعد جو لوگ حضرت بانی جماعت احمدیہ کا چودھویں صدی کے مجدد ہونے کا دعویٰ نہیں مانتے ، ہمارا ان سے سوال ہے کہ پھر چودہویں صدی کا مجد دکہاں ہے؟ اس اہم سوال کا جواب آج اور کوئی پیش نہیں کر سکتا کیونکہ چودہویں صدی کے مجدد ہونے کا اور کوئی دعویدار ہی میدان میں موجود نہیں۔پس سلامتی اسی میں ہے کہ حضرت مرزا غلام احمد