مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 180 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 180

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 180 موعود امام - اُمت محمدیہ کا ایک فرد 12 - موعود امام - اُمت محمدیہ کا ایک فرد أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ : كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْ وَفِي رِوَايَةٍ فَامَّكُمْ مِنْكُمْ۔( صحیح بخاری اردو جلد چہارم صفحہ 720 مترجم مولانا محمد داؤد آزاد، مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند۔صحیح مسلم اردو جلد اول صفحہ 288 مترجم علامہ وحید الزمان، خالد احسان پبلشرز لاہور ) 60/ ترجمہ: حضرت ابوھریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (اے مسلمانو! ) تمہارا کیا حال ہوگا جب ابن مریم تمہارے اندر نازل ہوں گے اور وہ تم میں سے تمہارے امام ہوں گے اور دوسری روایت میں ہے وہ تمہاری امامت کریں گے تم میں سے۔تشریح یہ حدیث صحیح مسلم میں بھی مذکور ہے اور اس کی صحت پر محد ثین کا اتفاق ہے۔شیعہ مسلک نے بھی اسے قبول کیا ہے۔( کشف الغمہ فی معرفۃ الائمہ جلد 3 صفحہ 280 دار الاضواء بیروت ) 61 قرآن شریف کی آیت استخلاف وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ ص لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم ( النور : 56 ) میں مسلمانوں میں ان سے پہلی قوم (بنی اسرائیل) کی طرح خلیفے قائم کرنے کا عظیم الشان وعدہ فرمایا گیا۔آمَنُوا مِنكُمْ (یعنی جو تم میں سے ایمان لائے ) کے الفاظ میں صراحت کر دی گئی کہ وہ خلیفے امت محمد یہ میں سے ہی ہوں گے۔مذکورہ بالا حدیث میں بھی مِنكُمُ کا لفظ دراصل اسی آیت استخلاف کی تفسیر ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ مسلمان کیسے خوش قسمت ہوں گے جن کے حق میں خلافت کا یہ الہی وعدہ پورا ہو گا اور بنی اسرائیل کی طرح کی نازک حالت کے وقت ان کے تیرہویں خلیفہ مسیح ابن مریم جیسا خلیفہ مسلمانوں میں سے پیدا ہوگا۔پس آیت کریمہ میں ”مِنكُمْ کے لفظ میں مسلمانوں سے جو وعدہ خلافت ہے ، حدیث میں بھی مِنكُمُ کے الفاظ کے ساتھ رسول کریم صاف اشارہ فرما رہے ہیں کہ وہ امام مسلمانوں میں سے ہی ہوگا۔