مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی — Page 8
آپ کی شان والا صفات کی خوشبو پھیلی تو کس طرح مکہ کی معزز و محترم خاتون حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالی عنھا اس سے مسحور ہوئیں۔اس کی تفصیل جاننے کے لئے اس کتاب کا مطالعہ ہر چھوٹے بڑے کے لئے مفید اور دلچسپ ہوگا۔ہم عزیزہ امتہ الباری ناصر صاحبہ سیکر ٹری اشاعت کے ممنون ہیں جنہوں نے یہ کتاب نہایت ہی دلچسپ انداز میں لکھی۔اللہ تعالیٰ اُن کو اور ان کی معاونات کو اجر عظیم سے نوازے جو نہایت محنت اور لگن سے علمی خزانے قارئین تک پہنچاتی ہیں۔جزاهن الله تعالى احسن الجزاء