مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی — Page 9
9 صحرائے عرب کے رہنے والے قدیم باشندے سادہ مزاج کے لوگ تھے ہو تو انین فطرت کے مطابق زندگی بسر کرتے تھے۔عام طور پر بھیڑ بکریاں اونٹ گھوڑے خچر اور گدھے پالتے۔بھیروں کی اُون سے موٹا ٹاٹ نما کپڑا بن کر خیمے بنا لیتے۔یہ جیسے اُن کے مکان تھے۔جہاں کہیں جانوروں کے لئے چراگاہ ملتی وہیں اپنے خیمے لگا لیتے اور رہنے لگتے جب کسی اور جگہ بہتر چراگاہ کا علم ہوتا خیمے اکھاڑ کہ وہاں پہلے جاتے۔جانوروں کے گوشت، دودھ اور کھجوروں پر گزارا کرتے۔قدرتی چراگاہوں کی آپ نے کھیتی باڑی کی طرف مائل کیا۔محنتی لوگ تھے کھیتی باڑی سے ضرورت کا سامان کچھ زیادہ میسر آنے لگا تو تجارت کرنے لگے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑدادا ہاشم کے زمانے میں تجارت کو خوب ترقی ہوئی۔تجارت کا طریق یہ تھا کہ قریبی شہروں تک اونٹوں پر مال لاد کہ قافلوں کی صورت میں لے جاتے اپنا مال فروخت کرتے اور اُن شہروں سے اپنے علاقے کی ضرورت کا مال تمدید لاتے۔گرمیوں کے موسم میں یہ تجارتی قافلے شام کی طرف اور سردیوں میں مین کی طرف سفر کرتے۔ان سفروں