مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی

by Other Authors

Page 7 of 31

مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی — Page 7

红 بِسْمِ اللّهِ الرّحمن الرّحِيمُ پیش لفظ بفضلہ تعالی الجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کو جشن تشکر نے سلسلے کی تریسٹھویں کتاب سیرت و سوانح حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ امنی اللہ تعالیٰ عنہا سے شادی ، پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔بچوں کے لئے سیرت نبوی کے ایک ایک پہلو کو آسان اور سادہ الفاظ میں شائع کرنے کے سلسلے میں پیش رفت : مباری ہے۔دعا ہے کہ بچے سیرت پاک سے آگاہی حاصل کر کے بچپن ہی سے نیک نقوش قدم پر چلنے کی کوشش کریں تا کہ وہ بچے متبع رسول بن کہ دین و دنیا میں اپنا نام روشن کر سکیں۔اس طرح وہ ایسا روشنی کا بیتار بن جائیں گے جو دوسروں کی رہنمائی کا ذریعہ بنے گا۔انشاء الله اس چھوٹی سی کتاب میں آپ نے بچپن سے نکل کر جوانی کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے دین و دنیا کے جو مشاغل اختیار فرمائے اور جو افعال دکمہ دار آپ سے ظاہر ہوئے۔ان کا ذکر نہایت دلچسپ انداز میں کیا گیا ہے۔اپنے اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے امین، وصادق کہلائے اور عہدوں کی پاسداری کے نتیجہ میں اہل وفا ٹھہرے اس طرح معززین کی نظروں میں معززہ ترین ثابت ہوئے۔قرآنی آیت إِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عظیم میں اللہ تعالیٰ نے خود آپ کے بلند ترین مرتبہ کا اعلان فرمایا۔