مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی

by Other Authors

Page 18 of 31

مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی — Page 18

۱۹ IA سر بڑا۔بال خم دار اور گھنے ہو کانوں کی کو تک پہنچتے تھے۔مانگ نمایاں رنگ کھلتا ہوا سفید، پیشانی کشادہ ، ابر ولیے باریک اور بھرے ہوئے ہو یا ہم ملے ہوئے نہیں تھے۔بلکہ درمیان میں سفید سی جگہ نظر آتی تھی جو غصہ کے وقت نمایاں ہو جاتی تھی۔ناک باریک میں پر اور جھلکتا تھا۔جو سرسری دیکھنے جس والے کو اٹھی ہوئی نظر آتی تھی۔ریش مبارک گھنی ، رخسار نرم اور ہموار ، دین کشادہ۔دانت ریخدار اور چمکیلے۔آنکھوں کے کوٹے باریک - گردن صراحی دار چاندی کی طرح شفاف خیس پر سرخی جھلکتی تھی۔معتدل الخلق - بدن کچھ قریہ۔لیکن بہت موزوں بشکم دسینہ ہموار۔صدر چوڑا اور فراخ ، جوڑ مضبوط اور بھرے ہوئے جلد چمکتی ہوئی نازک اور ملائم ، چھاتی اور پیٹ بالوں سے صاف سوائے ایک باریک سی دھاری کے جو سینے سے ناف تک چلی گئی تھی۔کہنیوں تک دونوں ہاتھوں اور کندھوں پر کچھ کچھ بال پہنچے لیے بہتھیلیاں چوڑی اور گوشت سے بھری ہوئی۔انگلیاں لمبی اور سڈول ، پاؤں کے تلوے قدر سے بھرے ہوئے ، قدم نرم اور چکنے کہ پانی بھی اُن پر سے پھیل جائے جب قدم اُٹھاتے تو پوری طرح اُٹھاتے۔رفتار باوقار لیکن کسی قدر تیز جیسے بلندی سے اُنہ رہے ہوں۔جب کسی کی طرف رُخ پھیرتے تو پورا رُخ پھیرتے۔نظر ہمیشہ نیچی رہتی۔یوں لگتا جیسے فضا کی نسبت زمین پر آپ کی نظر زیادہ پڑتی ہے۔آپ اکثر نیم وا آنکھوں سے دیکھتے۔اپنے صحابہ کے پیچھے پیچھے چلتے اور ان کا خیال رکھتے۔ہر ملنے والے کو سلام میں پہل فرماتے " ر شمائل ترمندی باب فی خلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم )