مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی

by Other Authors

Page 14 of 31

مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی — Page 14

۱۴ میں نہیں دوں گا اس کا قدرتی طور پر یہ نتیجہ ہوا کہ نفع زیادہ آیا ہے ( تفسیر کبیر دہم (ص۳۳۲) میسرہ نے سفر کے دوران پیش آنے والے بعض غیر معمولی واقعات بھی بیان کئے۔اُس نے بتایا کہ۔ایک روز آپ ایک درخت کے سایہ میں ایک راہب کے صومعہ کے قریب جلوہ افروز تھے کہ اس راہب نے مجھ سے پوچھا " یہ کون شخص ہیں جو اس درخت کے نیچے تشریف رکھتے ہیں ؟ میں نے کہا قبیلہ قریش کے ایک شخص ہیں اور اہل حرم میں سے ہیں۔راہب نے کہا : " اس درخت کے نیچے پیغمبر کے سوا اور کوئی نہیں بیٹھتا اس سفر میں میں نے دیکھا کہ جس وقت سخت گرمی ہوتی تھی دو فرشتے اپنے کر وں سے آپ پر سایہ کرتے تھے۔(سیرت ابن ہشام ملا ) حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مکہ میں واپسی کے وقت حضرت خدیجہ نے بھی مشاہدہ کیا کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم اونٹ پر تشریف لا رہے ہیں اور دو فرشتے حضور پر سایہ کئے ہوئے ہیں آپؐ نے دوسری عورتوں کو بھی یہ منظر دکھایا وہ بھی حیران رہ گئیں (طبقات ابن سعد، خصائص الكبرى للسيوطى) حضرت خدیجہ نے یہ سب مشاہدات اپنے چچا زاد بھائی ورقہ بن نوفل سے بیان کئے وہ عیسائی عالم تھے انہوں نے حضرت خدیجہ سے کہا اگر یہ باتیں