مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی — Page 15
۱۵ حق ہیں تو اے خدیجہ ! محمد ضرور اس اُمت کے نبی ہیں اور میں جانتا ہوں کہ ضرور اس اُمت میں نبی ہونے والا ہے اور یہی زمانہ اس کے ظہور کا ہے مگر دیکھئے کس وقت ظہور ہوتا ہے میں اُس بنی کا انتظار کرتا ہوں۔ورقہ بن نوفل نے کچھ اشعار کے جن کا ترجمہ درج ذیل ہے۔اے خدیجہ تم سے اوصاف پہ اوصاف سُن کر مجھے اُن کے ظہور کا شدید انتظار ہے۔مجھے امید ہے کہ تمہارے قول کے مطابق مکہ یا طائف سے ضرور اُس نبی کا ظہور ہوگا۔گوشہ نشین عالم کے قول کی جو تو نے ہم کو خبر دی ہے مجھے اچھا نہیں لگتا کہ اس میں دیر یا غلطی ہو۔وہ خبر یہ ہے کہ محمد عنقریہ یہ ہم میں سردار ہوں گے اور اپنے مقابل کو زیر کریں گے۔تمام شہروں میں نور کی روشنی ہوگی اور خلقت اُس نور کے ساتھ حق اور راستی پر قائم ہوگی۔جو شخص اُن سے مقابلہ کرے گا نقصان اُٹھائے گا اور جو اُن سے فرمانبرداری اور صلح سے پیش آئے گا آسائش حاصل کرے گا۔پس کاش اس واقعہ کے وقت میں موجود ہوں اور میں سب سے زیادہ اُن کی پیروی کروں۔اور اگر میں مرگیا تو جو شخص کہ جوان ہے عنقریب کچھ عرصے کے بعد