مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 7 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 7

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 7 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ نیوزی لینڈ کے ساتھ میٹنگ (مورخہ 7 مئی 2006 ء ) دس بجے نیشنل مجلس عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ نیوزی لینڈ کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دعا کروائی۔حضور انور نے خدام الاحمدیہ کے تمام شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات سے نوازا۔حضور انور نے معتمد خدام الاحمدیہ کو ہدایت فرمائی کہ اپنی ماہانہ کارگزاری رپورٹ براہ راست مجھے بھجوایا کریں اور اس میں باقاعدگی ہونی چاہئے۔حضور انور نے فرمایا کہ آپ کی مجلس عاملہ جائزہ لے کہ ایک مجلس کافی ہے یا مزید مجالس کی ضرورت ہے۔مہتم تعلیم سے حضور انور نے ان کے پروگرام کے بارہ میں دریافت فرمایا۔مہتم تعلیم نے بتایا کہ خدام کو نماز سکھائی جارہی ہے۔دعائیں یاد کر وار ہے ہیں۔اسی طرح نصاب میں احادیث رکھی ہیں اور حضرت اقدس مسیح موعود کی کتب سے اقتباسات رکھے ہیں۔خدام سے اس کا امتحان لیا جاتا ہے۔حضور انور نے مہتم تربیت سے ان کے شعبہ کے تحت ہونے والے کاموں کے بارہ میں دریافت فرمایا۔حضور انور نے فرمایا کہ آپ کو علم ہونا چاہئے کہ کتنے خدام پانچوں نمازیں پڑھتے ہیں اور کتنے خدام با جماعت نماز ادا کرتے ہیں۔کتنے خدام قرآن کریم پڑھتے ہیں اور کتنے خدام روزانہ تلاوت قرآن کریم کرتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ اصل چیز یہ ہے کہ نماز پڑھو، قرآن کریم پڑھو۔حضور انور نے فرمایا کہ تربیت کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود کی کتب میں سے اقتباسات مختلف مواضیع پر منتخب کر کے خدام کو دیں۔ماں باپ کے حقوق ہیں، ہمسائے کے حقوق ہیں، خدمت خلق کے کام ہیں، نماز ، قرآن کریم، مالی قربانی ، سچ بولنا، غصہ میں نہ آنا، امانت داری ہے۔فرمایا اس طرح مختلف مواضیع پر انتخاب کر کے خدام کو دیں۔تربیتی اجلاسات میں پڑھے جائیں اور ان کے تعلیمی نصاب کے طور پر بھی ہوں۔