مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 6
6 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم بہر حال بہتر ہیں۔یہ بہتری آپ کو دین سے دور لے جانے والی اور اپنی قدروں اور اپنی تعلیم اور اپنی روایات کو بھلانے والی نہیں ہونی چاہئے۔بعض دفعہ وہ جو غلطی کرتے ہیں پھر نظام جماعت کی طرف سے بعض دفعہ کوئی سختی ہوتو پھر نظام کو الزام دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوگی یا جماعت سے نکال دیا گیا یا ہماری بدنامی کی گئی۔اگر اللہ تعالیٰ سے تعلق ہوگا اور دین کا علم ہوگا تو یہ صورتحال کبھی پیدا نہیں ہوگی۔پس خود بھی اور اپنے بیوی بچوں کا بھی جماعت سے اور خلافت سے تعلق جوڑے رکھیں۔۔۔۔الفضل انٹر نیشنل 26 مئی تا01 جون 2006 ء )