مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 8 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 8

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 8 ارشادات حضرت خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ علی حضور انور نے فرمایا ملک کی جماعتی انتظامیہ کا اپنا کام ہے ان کے اپنے پروگرام ہیں۔خدام کا اپنا کام ہے اور اپنے پروگرام ہیں۔اسی طرح انصار اور لجنہ کے اپنے اپنے پروگرام ہیں۔حضور انور نے فرمایا آپ نے خدام کے مختلف عمروں کے لحاظ سے جو گروپس بنائے ہیں ان کے مطابق ان کے پروگرام بنا ئیں۔حضور انور نے فرمایا بحیثیت مبر جماعت آپ نیشنل صدر کے ماتحت ہیں اور بحیثیت ممبر خدام الاحمدیہ آپ براہ راست خلیفتہ المسیح کے تحت ہیں۔حضور انور نے فرمایا جب کوئی جماعتی پروگرام ہو اور انہی دنوں میں خدام کا اپنا کوئی پروگرام ہو تو خدام کو اپنا پروگرام بدل دینا چاہئے اور دوسرے دنوں میں رکھ لینا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا بعض دفعہ یہ بھی ہوتا ہے کہ Joint پروگرام بن جاتے ہیں یہ بھی ٹھیک ہے لیکن ہر پروگرام اکٹھا نہیں ہونا چاہئے۔ذیلی تنظیموں کے اپنے انفرادی پروگرام ہونے چاہئیں۔حضور انور نے مہتم تربیت کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ پہلے سارا جائزہ تیار کریں کہ کتنے خدام کو نماز سادہ اور باترجمہ آتی ہے اور قرآن کریم آتا ہے۔اس جائزہ کے تیار ہونے کے بعد پھر آپ تربیت کر سکتے ہیں اور بہتر پروگرام بنا سکتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا بعض لڑکے غیر احمدی لڑکیوں سے شادی کر لیتے ہیں۔اسی طرح بعض احمدی لڑکیاں بھی باہر شادی کر لیتی ہیں۔دونوں صورتوں میں نسل خراب ہوتی ہے۔اس لئے شعبہ تربیت کو بہت زیادہ فعال ہونا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا کہ ساری مصروفیات کے باوجو دنماز یں تو پانچ پڑھنی ہی ہیں۔فرمایا جو آدمی پانچ نمازیں پڑھنے والا ہوگا اس کی تربیت ہو جائے گی اور جو قرآن کریم کی تلاوت کرے گا اس کی بھی تربیت ہو جائے گی۔اسی طرح جو آپ کے اجلاسات پر باقاعدہ آئے گا ( بیت الذکر ) سے اس کا رابطہ ہو گا اس کی تربیت بھی ہو جائے گی۔حضور انور نے فرمایا کہ مہینے میں قرآن کریم، حدیث اور حضرت مسیح موعود کے اقتباس پر مشتمل ایک دو ورقہ شائع کر کے خدام کو دے دیا کریں۔اس میں مختلف موضوعات پر تربیتی مضامین بھی شامل ہوں اور اس کے مطابق حضرت مسیح موعود کی کتب سے اقتباس منتخب کر لیا کریں۔حضور انور نے فرمایا: جو خادم پیچھے ہٹا ہوا ہے اور اس کا رابطہ نہیں ہے اس کے کسی دوست کے ذریعہ اس