مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 89
مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 89 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الامس ایدہ اللہتعالی خا مقام حاصل کریں۔تو ابھی تک تو ہم وہ حاصل نہیں کر سکے۔تو آپ لوگ جوان ملکوں میں پڑھ رہے ہیں ،ان ملکوں میں رہ رہے ہیں۔پڑھائی کی سہولتیں ہیں، مواقع میسر ہیں، اس سے فائدہ اٹھائیں اور آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں۔انٹرنیٹ کا منفی استعمال نہ کریں اگلی بات جو میں کہنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ برائیوں سے اپنے آپ کو بچائیں۔میں پہلے بھی کئی دفعہ کہہ چکا ہوں برائیوں سے مراد ہے انٹر نیٹ کی برائیاں۔برائیوں کا تو پہلے ذکر کر آیا ہوں۔یہ بھی ایک بہت بڑی برائی ہے اور اس بارہ میں پہلے بھی میں کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ یہ ایک ایسی برائی ہے جو بعض اوقات بڑے خوفناک نتائج سامنے لارہی ہے اور گھروں کو برباد کر رہی ہے۔بلکہ یہ کہنا بھی غلط نہیں کہ بعض صورتوں میں یہ نفس کو برائیوں کی طرف لانے کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی بچہ کو اور ہر احمدی جوان کو ان برائیوں سے بچائے۔اپنے فارغ وقت کو انٹرنیٹ کی جو بعض اوٹ پٹانگ Sites ہیں ان میں ضائع کرنے کی بجائے ، اپنے آپ کو ان چیزوں میں الجھانے کی بجائے (دعوت الی اللہ ) کی طرف زیادہ توجہ دیں۔خدام الاحمدیہ سمپوزیم یا سیمینار منعقد کرے خدام الاحمدیہ بحیثیت مجموعی، بحیثیت مجلس ایسے پروگرام بنائے کہ مختلف چھوٹے شہروں میں سمپوزیم یا سیمینار منعقد کرے۔یہاں تو کچھ عرصہ ہوتا رہا پھر بعض وفود بھی جاتے رہے لیکن اس طرح کریں کہ پڑھے لکھے طبقہ تک پہنچنے کے لئے کالجوں تک Approach کرنے کیلئے ، یونیورسٹیوں میں جانے کیلئے وہاں اس طرح کے سیمینار منعقد کریں ، بے شمار چھوٹی بڑی یونیورسٹیاں ہیں، کالج ہیں ان میں جائیں۔جن ملکوں میں اس بات پر عمل ہو رہا ہے، جہاں یہ پروگرام شروع ہو چکے ہیں وہاں یہ پروگرام جماعت کی اور (دین حق) کی بڑی نیک نامی کا باعث بن رہے ہیں۔لوگوں کا اظہار ہو رہا ہے کہ ہمیں آج پتہ لگا ہے کہ ( دین حق ) کیا چیز ہے۔ابھی تک تو وہ ان چیزوں کو شدت پسند مذہب ہی سمجھتے جارہے ہیں۔چھوٹی جگہوں پر جانے سے مقامی لوگوں کی توجہ پیدا ہوگی۔اس جگہ کے پڑھے لکھے لوگ جو ہیں ان میں ( دین حق کی صحیح تعلیم پہنچے گی اور اس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور ( دین حق) کے بارہ میں غلط نظریات کے ردکو سنے کا ان لوگوں کو موقع ملے گا۔یہیں مغربی ممالک میں سے جہاں جہاں یہ پروگرام ہوئے ہیں وہاں بعض جگہوں پر تو مقامی پادریوں