مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 90 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 90

90 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم نے اور پڑھے لکھے طبقہ نے جیسا کہ میں نے کہا اس کو بہت پسند کیا ہے اور پھر مقامی میڈیا نے بھی اس کو اچھی Coverage دی ہے۔برطانیہ تو اتنا چھوٹا ملک ہے کہ اگر یہاں پر چھوٹے شہر میں، پڑھے لکھے لوگوں میں اس طرح کے سیمینار کریں تو ( دین حق ) کے بارہ میں بہت سی غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی اور ( دعوت الی اللہ ) کے راستے کھلیں گے۔آپ لوگوں کی، نوجوانوں کی جو توجہ ہے وہ ہے گی۔آپ کی ترجیح میں تبدیل ہو جائیں گی۔کیونکہ یہ کام اللہ کی خاطر کر رہے ہوں گے تو نفس کی بہت سی بیماریوں سے بھی بیچ رہے ہوں گے اور یوں نیکی سے نیکی کی جاگ لگتی چلی جائے گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کام کی تو فیق عطا فرمائے اور حقیقی معنوں میں احمدیت کا وہ معیار حاصل کرنے والے ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم میں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔آخر پہ میں یہ ایک اعلان کرنا چاہتا ہوں۔کل صدر مجلس خدام الاحمدیہ UK کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔اس کے مطابق موجودہ صدر مرزا فخر احمد کے ہی ووٹ سب سے زیادہ ہیں۔اس لئے آئندہ دو سال کیلئے میں انہیں کو صدر خدام الاحمدیہ مقرر کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی احسن رنگ میں، پہلے سے بڑھ کر کام کرنے کی توفیق دے اور آپ لوگوں کو توفیق دے کہ پہلے سے بڑھ کر ان سے تعاون کرنے والے ہوں (اب دعا کرلیں) (ماہنامہ خالد فروری 2007ء)