مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 88
88 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم ایک بات میں واقفین نو سے اور احمدی بچوں سے بھی واقفین نو سے خصوصاً اور دوسرے احمدی نوجوانوں سے عموماً کہتا ہوں کہ آج کل میڈیا کو، دنیا کو ( دین حق ) کی صحیح تصویر دکھانے کیلئے تا کہ ان کے فضول اور لغواعتراضات کا جواب دیا جائے احمدی بچوں کو میڈیا میں آنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اس کیلئے جرنلزم بڑا اچھا مضمون ہے۔اس کے علاوہ پھر احمدی بچے چاہے وہ وقف نو میں ہیں یا غیر واقف ہیں ہمیشہ اپنے سامنے یہ پیش نظر رکھیں کہ انہوں نے تعلیمی میدان میں ترقی کرنی ہے۔آج کل مثلاً یہاں کے مقامی لوگوں میں سائنس کے مضامین پڑھنے کی طرف بہت کم رجحان ہے، ریسرچ کی طرف جانے کا بہت کم رجحان ہے اور اس کا اظہار اخباروں میں بھی ہورہا ہے اور بڑی فکرمندی کا اظہار کیا جارہا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں اگر یہی صورتحال رہی تو ہمیں آئندہ ریسرچ کیلئے سائنسدان نہیں ملیں گے۔اس لئے میں احمدی بچوں کو کہتا ہوں کہ اپنی پڑھائی کی طرف خاص طور پر توجہ دیتے ہوئے سائنس کے میدان میں بھی آگے بڑھیں اور یہ چیز ایسی ہے جس سے یہ لوگ، یہ تو میں ، یہ مغرب مجبور ہوگا کہ اس مضمون کی اہمیت کی وجہ سے جو آپ نے پڑھا ہوا ہے آپ کو اپنے اندر جذب کرے۔اس مضمون میں اعلیٰ معیار حاصل کرنے کی وجہ سے جس کو آپ پڑھ رہے ہیں یا جس کے آپ ماہر بن رہے ہیں یا جسکے آپ ماہر بن چکے ہیں۔ملازمتوں میں بھی آپ کو زیادہ مواقع ملیں گے اور پھر اس کے علاوہ (دین حق کے بارہ میں اس وقت جو یہ تصور ہے کہ یہ لوگ جاہل ہیں، اس کی Background مغرب کی خود ساختہ ہے۔یہ جاہل ہونے کا جو تصور ہے اس کو بھی اپنے ذہنوں سے یہ لوگ نکالیں گے۔سائنس کے میدان میں آگے آئیں پس آج آپ طلباء اگر یہ ارادہ کر لیں کہ سائنس کے میدان میں اتنا آگے بڑھنا ہے کہ آئندہ اس ملک کی سائنسدانوں کی جو ضرورت ہے وہ آپ نے پوری کرنی ہے تو یہ دین حق ) کے نام کو روشن کرنے والا ایک ایسا کام ہوگا جس سے جیسا کہ میں نے کہا یہ تو میں مجبور ہوں گی کہ پھر ( دین حق ) کے خلاف کوئی بات نہ کر سکیں۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جو بلی کے سال میں فرمایا تھا، کچھ سائنسدانوں کی تعداد بتائی تھی، میرا خیال ہے سو یا کتنی کہ مجھے احمدی بچوں میں سے ایسے سائنسدان چاہئیں جو ڈاکٹر سلام صاحب کا