مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 231
231 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم چھپیں خدام رجسٹرڈ کروالیں، خدمت خلق بھی ہوگی اور دعوت الی اللہ کا کام بھی ہو جائے گا۔فرمایا با قاعدہ بلڈ بینک کے لئے اپنی رجسٹریشن کروائیں۔حضور انور نے فرمایا خدمت خلق کے تحت ہسپتالوں میں وزٹ کریں اور غریبوں کی ضروریات پوری کریں۔عید وغیرہ کے موقع پر فنڈز اکٹھا کیا کریں اور غریبوں کو دیا کریں۔Old People's Home میں جا کر بوڑھوں کا حال وغیرہ پوچھ لیا کریں۔ساتھ پھل وغیرہ لے جایا کریں اس سے اچھے رابطے بھی بن جائیں گے۔حضور انور نے فرما یاریموٹ ایریا میں میڈیکل کیمپ لگائیں۔مریضوں کو دیکھیں اور خدمت کریں۔مہتم مال سے حضور انور نے خدام کے بجٹ اور فی کس چندہ کے معیار کا جائزہ لیا اجتماع کے چندہ کا بھی جائزہ لیا اور دریافت فرمایا کہ کیا اجتماع کے اخراجات کا باقاعدہ بجٹ بناتے ہیں۔فرمایا آپ کے اخراجات کا باقاعدہ بجٹ بننا چاہئے۔مرکز کا حصہ مرکزی فنڈ میں جمع کروانے کے بارہ میں بھی حضور انور نے دریافت فرمایا۔مہتم تجنید سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کیا یہ تسلی بخش ہے۔آپ نے کن مجالس کا دورہ کیا ہے۔حضور انور نے مہتم تجنید کو ہدایت فرمائی کہ خود دورہ کریں اور جائزہ لیں۔مہتمم اطفال سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ ان کے لئے آپ نے کیا پروگرام بنایا ہے۔مہتم اطفال نے بتایا کہ لجنہ اطفال کی بھی کلاسز لیتی ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ لجنہ کیوں لیتی ہیں۔آپ اپنی کلاسز لیا کریں اور ہر ماہ اپنی ریگولر رپورٹ بھجوایا کریں۔لجنہ اور ناصرات کا اپنا کام ہے۔آپ کا اپنا کام ہے۔حضور انور نے فرمایا یہ سب شعبے اس لئے بنائے گئے ہیں کہ ہر ایک میں آگے بڑھنے کی روح پیدا ہو۔حضور انور نے فرمایا خدام کے اپنے کام ہیں اپنے پروگرام بنا ئیں اور کلاسیں لیں۔آپ مہتمم اطفال ہیں۔آپ کو اطفال کی کلاسز کا انتظام کرنا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا اطفال کے لئے مربی بھی ہونا چاہئے۔آپ کا یہ مربی انصار میں سے ہونا چاہئے۔حضور انور نے اطفال کے چندہ کے بارہ میں بھی دریافت فرمایا۔مہتم (اصلاح وارشاد) سے حضور انور نے گزشتہ سالوں کی بیعتوں کے بارہ میں دریافت فرمایا اور فرمایا آپ کے پاس سارا ریکارڈ ہونا چاہئے۔فرمایا اپنا ریکارڈ مکمل کریں۔سب سے آپ کے رابطے ہونے چاہئیں۔جو خدام نو مبائعین ہیں ان سب سے آپ کا مستقل رابطہ ہوان کو اپنے نظام کا حصہ بنائیں۔مہتم تعلیم سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ آپ نے کیا نصاب بنایا ہے مہتم تعلیم نے بتایا کہ ہم نے