مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 230 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 230

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 230 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ نبی کے ساتھ میٹنگ * (30 اپریل 2006ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ نیشنل مجلس عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ کی میٹنگ بیت فضل عمرصودا میں ہوئی۔جس کی رپورٹ روز نامہ الفضل ربوہ سے پیش ہے:۔حضور انور نے دعا کروائی۔حضور انور نے تمام ہمین سے ان کے کا م کا جائزہ لیا اور ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی فرمائی اور ہدایات سے نوازا۔معتمد سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ آپ کی مجالس کتنی ہیں اور کتنی مجالس آپ کو باقاعدہ رپورٹس بھجواتی ہیں۔جو نہیں بھجوا تیں ان کے بارہ میں آپ نے کیا کارروائی کی ہے۔حضور انور نے فرمایا آپ کی ماہانہ رپورٹ با قاعدگی کے ساتھ مرکز کو ہر ماہ آنی چاہئے۔خواہ کام ہو یا نہ ہور پورٹ با قاعدہ بھجوایا کریں اور اپنی مجالس سے بھی باقاعدہ رپورٹ لیا کریں۔مہتم اشاعت سے حضور انور نے فرمایا اگر آپ کا اپنا رسالہ نہیں ہے تو کیا جماعتی رسالہ میں آپ کا خدام سیکشن ہے۔فرمایا رسالہ میں خدام کی طرف سے آرٹیکل شائع ہونے چاہئیں۔مہتم صحت جسمانی سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ خدام کے کھیلوں کا کیا انتظام ہے۔Indoor گیم کا کیا انتظام ہے۔فرمایا ہر جلس میں خدام کے لئے کھیلوں کا انتظام ہونا چاہئے اور آپ اپنے سیکرٹری صحت جسمانی سے ہر مجلس کی رپورٹ لیا کریں۔مہتم وقار عمل نے اپنے وقار عمل کے پروگراموں کی رپورٹ پیش کی۔فرمایا جہاں جماعتی جائیداد میں ہیں وہاں وقار عمل کیا کریں۔مہتم خدمت خلق سے حضور انور نے فرمایا جو خدام اچھی صحت والے ہیں انہیں اپنا خون دینے والی ٹیم میں شامل کریں اور احمد یہ یوتھ آرگنائزیشن کے نام پر گورنمنٹ کے ہسپتالوں میں رجسٹرڈ کروائیں اور جب ان کو ضرورت ہو وہ آپ کو بلا لیں۔اس طرح ان لوگوں کو علم ہوگا کہ جماعت یہ خدمت کر رہی ہے۔فرمایا میں