مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 232 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 232

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 232 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ اپنے نصاب میں قرآن کریم کی آیات ، احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات رکھتے ہیں جن کا ہم امتحان لیں گے۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ کتاب ” کامیابی کی راہیں“ بھی منگوائیں۔انگریزی کی ٹرانسلیشن ہوئی ہے وہ منگوائیں۔مہتم تربیت سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کتنے خدام نمازیں پڑھتے ہیں۔کتنے خدام با جماعت نماز ادا کرتے ہیں۔کتنے قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔آپ کو اس کا پتہ ہونا چاہئے۔جو نہیں پڑھتے ان کو پیار سے آرام سے سمجھا ئیں اور تربیت کا کام مکمل کریں، خدام کی تربیت کا کام آپ مکمل کرلیں گے تو آئندہ جنریشن یکی احمدی ہوگی۔دعوت الی اللہ کے تعلق میں ہدایات دیتے ہوئے حضور انور نے مزید فرمایا کہ دعوت الی اللہ کے لئے ذاتی رابطے کریں اور وہاں دعوت الی اللہ کریں جہاں دین کی طرف زیادہ رجحان ہوتا ہے۔حضور انور نے فرمایا دعوت الی اللہ کے لیے اپنے اندر تبدیلیاں پیدا کریں اور لوگوں کو آپ کے عمل سے پتہ چلے کہ آپ دوسروں سے مختلف لوگ ہیں۔فرمایا چھوٹا سا جزیرہ ہے کام کریں اور اس کو احمدی بنائیں۔فرمایا خدام نئے عزم اور ولولہ سے کام کریں۔حضور انور نے فرمایا کہ امور طلباء کا بھی شعبہ ہونا چاہئے۔جس کے پاس طلباء کے بارہ میں سارا ریکارڈ ہو کہ کتنے طلباء ہیں، کتنے ہائی سکول میں جاتے ہیں اور پھر ڈراپ کر جاتے ہیں۔کیوں سکول چھوڑتے ہیں، کیا وجہ ہے۔یہ سب باتیں آپ کے علم میں ہونی چاہئیں۔پھر جو طلباء یو نیورسٹی جارہے ہیں ان کا جماعت سے تعلق ، تعاون کیسا ہے یا یو نیورسٹی میں جا کر جماعتی تعلق اور رابطہ کم تو نہیں ہو گیا۔حضور انور نے فرمایا یونیورسٹی میں ہمارے جو طلباء پڑھتے ہیں۔وہ وہاں جا کر سیمینار آرگنائز کریں۔اس سے بھی تعلق بڑھتا ہے اور دعوت الی اللہ کے لئے راستہ کھلتا ہے۔طلباء اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں ایسے پروگرام کر سکتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا جو سکول کے بعد یو نیورسٹی نہیں جاسکتے تو کیا ان کا کوئی مالی مسئلہ ہے۔اگر ذہین طالبعلم ہے اور مالی مسئلہ ہے تو پھر یہ مالی کمی اس کی تعلیم کی راہ میں روک نہیں ہونی چاہئے۔حضور انور نے فرمایا آپ کے پاس محاسب اور تعلیم القرآن کے شعبے نہیں ہیں یہ بھی بنا ئیں۔جن خدام کو پڑھنا نہیں آتا ان کی کلاسز لگائیں۔فرمایا ان کو ابتدائی تعلیم دیں کہ احمدیت کیا ہے۔دین حق کیا چیز ہے۔