مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 229
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 229 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ خطبہ جمعہ فرموده 28 را پریل 2006ء سے اقتباس نظام خلافت کی برکت * اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بے شمار جگہ نمازوں کی طرف توجہ دلانے کے ساتھ مالی قربانی کی طرف بھی توجہ دلائی ہے۔آج اگر آپ دیکھیں تو بحیثیت جماعت صرف جماعت احمد یہ ہے جو ز کوۃ کے نظام کو بھی قائم رکھے ہوئے ہے اور اللہ تعالیٰ کی خاطر مالی قربانیاں کرنے والی بھی ہے۔اور اس میں خلافت کا نظام بھی رائج ہے۔پس اس نظام کی برکت سے آپ سبھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب حقیقی معنوں میں مکمل طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والے ہوں گے۔اور اس زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نمائندے اور عاشق صادق کی تعلیم پر عمل کرنے والے بھی ہوں گے۔آپ نے بیعت کر کے ایک معاملے میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کر لی، آپ کے اس حکم کو مان لیا کہ جب میرا اسیح ومہدی ظاہر ہو تو اگر تمہیں برف کی سلوں پر بھی چل کر جانا پڑے تو اس کے پاس جانا اور میرا اسلام کہنا۔اللہ نے فضل فرمایا یہاں آپ تک یہاں احمدیت کا پیغام پہنچا اور آپ نے احمدیت کو قبول کر لیا لیکن جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ اتنا کر لینا ہی کافی نہیں ہے کہ ہم نے مان لیا اور سلام کہہ دیا۔بلکہ اپنے اندر تبدیلیاں بھی پیدا کرنی ہیں۔خلافت اور نظام جماعت سے تعلق بھی قائم کرنا ہے۔اور اللہ اور اس کے رسول کے حکموں کے مطابق بندوں کے حقوق ادا کرنے کی کوشش بھی کرنی ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 19 تا 25 مئی 2006ء)