مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 163
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 163 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی تلاوت با قاعدگی سے کریں۔ان کی تعلیمی و تربیتی کلاسز لگا ئیں۔ہماری مستقبل کی نسل تربیت یافتہ ہو۔حضور انور نے مہتمم اطفال کو فرمایا: آپ کی ڈیوٹی بہت اہم ہے۔آپ اطفال کو سنبھالیں۔نوازا۔مہتم اشاعت اور مہتم تجنید سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات سے مہتم ( اصلاح وارشاد ) کو حضور اور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مخاطب ہو کر فرمایا جس طرح میں نے خطبہ جمعہ میں بتایا ہے اس کے مطابق لمبے عرصہ کے لئے مستقل بنیادوں پر ( دعوت الی اللہ کے ) پروگرام بنائیں ، اپنی سکیم بنائیں اور مجھے مطلع کریں۔مہتم تربیت کو حضور انور نے فرمایا کہ آپ کے پاس اس لحاظ سے خدام کا جائزہ ہونا چاہئے کہ کتنے ہیں جو پانچوں نمازیں پڑھتے ہیں۔نماز باجماعت ادا کرتے ہیں اور روزانہ تلاوت قرآن کریم کرتے ہیں۔حضور نے فرمایا: جو خدام کچھ نہیں کر رہے اُن کے لئے کیا پروگرام بنایا ہے۔حضور نے فرمایا: جب خدام نمازوں میں با قاعدہ ہوجائیں گے توان میں بڑی تبدیلی ہوگی۔کوشش کریں کہ ان کی بُری عادتیں دور ہوں۔خلافت کی اہمیت کے بارہ میں بتائیں۔خلیفتہ اسیح سے رابطہ اور تعلق رکھیں۔( جماعتی ) ویب سائٹ کے ذریعہ ای میل بھیج سکتے ہیں، خطوط بھجوا سکتے ہیں۔بے شک آپ مجھے ڈاک میں ان کے خط بھجوائیں۔میں ہر ایک کو جواب دوں گا۔مہتم صنعت و تجارت کو حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ نو جوانوں کو ہنر سکھائیں ،ان کو ٹریننگ دیں۔کمپیوٹر کی ٹرینگ دیں۔آج کل یہ اہم ہے۔مختلف کمپنیوں سے رابطہ کر کے جاب دیکھیں اور جن کے پاس کوئی کام نہیں ہے ان کو ٹرینگ دیں اور کوئی ہنر سکھائیں تا کہ وہ مصروف ہوسکیں۔فارغ انسان کو بُرے خیالات آتے ہیں اس لئے ضرور کام کرنا چاہئے۔مہتم خدمت خلق اور مہتم وقار عمل کو حضور نے ارشاد فرمایا کہ ( بیت الذکر ) اور اس کے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھا کریں۔حضور انور نے فرمایا: یہاں جو بلڈ بنک ہیں ہسپتال میں وہاں خدام خون کا عطیہ دیا کریں۔فرمایا: ایک ٹیم بنائیں۔خدام کو آرگنا ئز کریں اور آپ کی یہ ٹیم با قاعدہ خدام الاحمدیہ کے نام پر رجسٹرڈ ہو۔چالیس پچاس خدام کے نام رجسٹر ڈ ہوں۔جب ان کو خون کی ضرورت ہو اور وہ بلائیں تا جائیں اور خون