مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 164
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 164 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ دیں۔خون دینے والے تمام خدام کو صحت مند ہونا چاہئے۔مہتمم مقامی اور مہتم عمومی کے شعبہ اور کام کا بھی حضور انور نے جائزہ لیا۔مہتم تعلیم سے حضور انور نے قرآن کریم کی کلاسز کے بارہ میں دریافت فرمایا۔حضور انور نے فرمایا قرآن کریم کی کلاسز کے بارہ میں ہر مجلس میں خاص کوشش کریں اور اس سلسلہ میں (مربی) سے بھی مدد لیں۔شمشیر سوکیہ صاحب ہمارے پرانے (مربی) ہیں ان سے بھی مدد لیں۔حضور انور نے اردو کلاسز کا بھی جائزہ لیا۔حضور انور نے فرمایا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کوئی چھوٹی سی کتاب یا بڑی کتاب کا کوئی حصہ منتخب کر کے مجالس کو دیں۔تین یا چھ ماہ کے بعد امتحان لیں۔ہر خادم امتحان دے۔جو خادم پوری طرح تیار نہ ہوں ان کو کہیں کہ کتاب کو دیکھ کر جواب لکھ دیں۔مہتم مال اور مہتم تحر یک جدید سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بجٹ اور چندہ دہندگان کی تعداد اور چندہ کے معیار کا جائزہ لیا اور فرمایا جو بھی معیار رکھیں قربانی کی روح قائم رہنی چاہئے۔مہتم تربیت نو مبائعین کو حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ نو مبائعین سے مستقل رابطہ رکھیں اور خصوصاً ملک کے جنوبی حصہ میں جونو مبائعین ہیں ان سے رابطہ رکھیں اور ان کی تربیت کریں۔جب تک وہ مستقل طور پر ٹرینڈ نہیں ہو جاتے اس وقت تک ان سے مستقلاً رابطہ رکھنا ضروری ہے۔مہتمم صحت جسمانی نے بتایا کہ بعض جگہوں پر ان ڈور کھیلوں کا انتظام موجود ہے۔حضور انور نے فرمایا: کوئی ذمہ دار ہونا چاہئے جو ان کھیلوں کا انچارج ہو۔حضور انور ایدہ اللہ نے صدر مجلس خدام الاحمدیہ کو ہدایت فرمائی کہ محاسبہ کمیٹی بنا ئیں۔نیز ہدایت فرمائی کہ اپنے نائب بھی تیار کریں۔سیکنڈ لائن ہر شعبہ میں تیار ہونی چاہئے جو بعد میں آگے آسکے۔تمام شعبوں میں ٹرینڈ کریں۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ جو چندہ عام ادا نہیں کرتا اس سے ذیلی تنظیموں کا چندہ نہ لیا جائے۔جور تم وہ دے رہا ہے اس کو واضح طور پر بتا دیا جائے کہ جو رقم تم دے رہے ہو یہ خدام کا چندہ نہیں ہے بلکہ چندہ عام ہے۔یہ رقم اس شخص کے چندہ عام کے طور پر سیکرٹری مال کو دے دی جائے۔الفضل انٹر نیشنل 6 تا 12 جنوری 2006ء)