مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 162 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 162

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 162 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ ماریشس کے ساتھ میٹنگ * 10 دسمبر 2005 ء) بارہ بج کر 35 منٹ پر نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ ماریشس کی حضورانور کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی۔حضور انور نے دعا کروائی۔معتمد سے حضور انور نے مجالس کی تعداد اور مجالس کی طرف سے موصول ہونے والی رپورٹس کے بارہ میں دریافت فرمایا۔اور فرمایا کتنی مجالس ایسی ہیں جو باقاعدگی سے رپورٹ بھجواتی ہیں۔حضور انور نے مجالس اور جماعت ( برانچ) میں فرق سمجھایا اور بتایا کہ ملک میں امیر یا صدر کے تحت جو جماعتی نظام ہے اس میں یہ مختلف برانچز جماعتیں، کہلاتی ہیں اور ذیلی تنظیموں میں یہی جماعتیں مجالس کہلاتی ہیں۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ ہر ماہ اپنی تمام جماعتوں سے رپورٹ حاصل کیا کریں۔یہ رپورٹس صدر صاحب دیکھیں اور اپنے Comments دیں۔جوان مجالس کے قائدین کو بھجوائے جائیں۔اسی طرح تمام همین ا مین اپنے اپنے شعبہ کی رپورٹ دیکھیں اور اس پر اپنا تبصرہ متعلقہ مجالس کو بھجوائیں۔فرمایا جو مجالس با قاعدہ رپورٹس نہیں بھجواتیں ان کو یاد دہانی کروائیں اور Follow Up کریں۔حضور انور نے فرمایا: ہر ماہ آپ کی طرف سے مجھے با قاعدہ رپورٹ آنی چاہئے۔مہتمم اطفال کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ آپ نائب صدر بھی ہیں جبکہ مہتم اطفال کا بہت زیادہ کام ہوتا ہے۔آپ کا اپنا شعبہ بڑا اہم ہے اور آپکا دفتر بہت اہمیت کا حامل ہے۔حضور نے فرمایا: یہ ضروری نہیں ہے کہ نائب صدر کے پاس کوئی عہدہ ضرور ہو۔حضور انور نے اطفال کی تجنید کا جائزہ لیا اور فرمایا کہ نئی تجنید بنائیں۔نیز حضور انور نے فرمایا کہ اپنی عاملہ بھی بنا ئیں اور جو سیکرٹری تجنید ہوگا وہ تجنید کا مکمل ریکارڈرکھے۔حضور نے اطفال کے چندوں کا اور چندہ کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور اطفال کو خصوصی طور پر چندہ وقف جدید میں شامل کرنے کے بارہ میں توجہ دلائی۔فرمایا: اطفال نمازوں کی طرف توجہ دیں۔قرآن کریم کی