مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 161 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 161

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 161 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ چاہئے اب وہاں تمام سہولتیں میسر ہیں۔ربوہ میں جو لوگ اس کاروبار میں بیٹھے ہوئے ہیں یا اور دوسرے جو کاروباری لوگ ہیں ان کی مدد کرنی چاہئے۔چھوٹا سا ایک شہر ہے۔وہاں یہ کاروباری لوگ اس سہولت کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں تا کہ احمدیوں کو سہولت میسر آ جائے تو احمدی کو بہر حال احمدی کا خیال رکھنا چاہئے۔اور یہ جو کاروباری لوگ ہیں ربوہ میں ، ان کو بھی میں یہ کہتا ہوں کہ اپنی چیزوں کے اعلیٰ معیار قائم کریں۔اپنی سروسز کے اعلیٰ معیار قائم کریں تا کہ کسی قسم کی کمی نہ رہے ان کا بھی دوسروں سے مقابلہ ہونا چاہئے۔اپنی قیمتوں کو بھی مناسب رکھیں تا کہ یہ شکوہ نہ ہو کہ زیادہ قیمتیں لیتے ہیں اس لئے ہم نے کام نہیں کروایا۔تو یہی کا روبار کا گر ہے۔حضرت مصلح موعود نے جب ربوہ قائم فرمایا، بنیاد ڈالی تو اس وقت جو دکانداروں کو نصیحت فرمائی تھی وہ بھی یہی تھی کہ ایک تو اشیاء کے معیارا چھے رکھو دوسرے کم سے کم منافع لو۔کاروبار اس سے چھکے گا۔کاروبارکسی دھوکے سے کامیاب نہیں ہوتے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو توفیق دے کہ اس کے مطابق عمل کریں۔الفضل انٹر نیشنل 16 تا 22 دسمبر 2005ء)