مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 31 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 31

31 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم دیا جا سکتا۔لوگوں کی آنکھوں میں تو دھول جھونکی جاسکتی ہے۔اپنی ظاہری پاکیزگی کا اظہار کر کے لوگوں سے تو واہ واہ کروائی جا سکتی ہے۔لوگوں کو تو علم نہیں ہوتا ، نیکی کا ظاہری تاثر لے کر وہ کسی کو عہد یدار بنانے کے لیے ووٹ بھی دے دیتے ہیں اور عہدیدار بن بھی جاتے ہیں۔پھر بڑھ بڑھ کر داعیان میں اپنے نام بھی لکھوا لیتے ہیں۔لیکن اس کا فائدہ کیا ہوگا۔کیونکہ تمہارے قول و فعل میں تضاد ہوگا اس وجہ سے تم اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں گنہگار ہو گے۔فائدہ کی بجائے الٹا نقصان ہے۔اس لیے ہر ایک کو اپنا محاسبہ کرتے رہنا چاہیے۔کام میں برکتیں بھی اس وقت پڑتی ہیں جب نیتیں صاف ہوں۔إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بالنيات۔احمدی سب کے لیے نمونہ بنیں ہر داعی الی اللہ کو، ہر ( دعوت الی اللہ ) کرنے والے کو ، ہر واقف زندگی کو ، ہر عہدیدار کو اور کیونکہ دنیا کی نظر ایک جماعت کی حیثیت سے جماعت کے ہر فرد پر ہے۔اس لیے ہر احمدی کو خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بوڑھا ایک نمونہ بننے کی کوشش کرنی چاہیے تا کہ اللہ تعالیٰ دعوت الی اللہ کے میدان میں بھی ہماری مدد فرمائے اور ہماری زندگیوں میں بھی اس کے فضل کے آثار ظاہر ہوں۔جب یہ عملی نمونے ہم دکھانے شروع کر دیں گے اور دکھانے کے قابل ہو جائیں گے اور ہر شخص خواہ وہ کسی عمر کا ہو اور کسی پیشے سے تعلق رکھتا ہو، اپنے ماحول میں اس پاک تبدیلی کے ساتھ ( دعوت الی اللہ ) میں بجت جائے گا تو تب ہی ہم اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے والوں میں شمار ہو سکتے ہیں۔اور احمدیت کے جھنڈے کو جلد از جلد دنیا میں گاڑ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔الفضل انٹر نیشنل 18 تا 24 جون 2004ء)